گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکہ میں مستقبل رہائش کا حق نہیں، امریکی نائب صدر ڈی وینس کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی حکومت نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی، نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقبل رہائش کا حق حاصل نہیں، وہ امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں، آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی متوقع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے رکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہوگا، میرے نزدیک یہ معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، امریکی شہری ان لوگوں سے مختلف حقوق رکھتے ہیں جو گرین کارڈ ہولڈر یا اسٹوڈنٹ ہیں۔
جے ڈی وینس نے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزے کے حامل افراد پر بھی سختی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت ترین اقدامات اٹھانا شروع کر دیے تھے اور اب تک غیر قانونی طور پر رہنے والے سیکڑوں افراد کو بے دخل بھی کیا جاچکا ہے۔
بنوں میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرین کارڈ ہولڈرز ڈی وینس
پڑھیں:
مجھ پر تنقید کرنیوالے چینل اور اخبار بدعنوان ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
محکمہ انصاف میں گفتگو ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میڈیا ججوں پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میرے خیال سے میڈیا کا یہ کردار غیر قانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اُن پر تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا۔ محکمہ انصاف میں گفتگو ہوئے کہا کہ مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میرے خیال سے میڈیا کا یہ کردار غیر قانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا۔