انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کے نوجوان کھلاڑی سواستک چِکارا نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ایسی حرکت کی کہ ساتھی کھلاڑی ہنستے رہے گئے۔

آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کولکتہ میں میچ کے بعد سب ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے کہ سواستک چِکارا نے ویرات کوہلی کے بیگ کو بغیر اجازت کھولا اور پرفیوم کی بوتل نکال لی۔ سب ہنسنے لگے۔ انہوں (ویرات کوہلی) نے کچھ نہیں کیا اور بیٹھ کر دیکھتے رہے۔

آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نے کہا کہ ویرات بھائی وہیں بیٹھے تھے اور وہ (رجت) سوچ رہے تھے کہ یہ کیا کر رہا ہے۔

اپنی اس حرکت کی صفائی دیتے ہوئے سواستک چکارا نے کہا ’ویرات کوہلی ہمارے بڑے بھائی ہیں۔ میں اس بات کو یقینی بنا رہا تھا کہ وہ کوئی خراب پرفیوم نہ استعمال کر رہے ہوں۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ کیسا تھا۔ میں نے کہا اچھا۔ میں صرف ان کو بتانے کے لیے چیک کر رہا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی

پڑھیں:

بغیر چارجنگ کے 5700 سال تک چلنے والی بیٹری تیار!

لاہور:

موبائلز، سولر سسٹمز، گاڑیوں وغیرہ کے باعث بیٹریاں انسانی زندگی کا جزو بن چکی ہیں قباحت یہ ہے کہ انھیں بار بار چارج کرنا پریشان کن امر ہے۔

یہ مسئلہ حل کرنے کی خاطر سئیول نیشنل یونیورسٹی جنوبی کوریا کے سائنس دان ایٹمی بیٹری بنا رہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

 یہ بیٹری ریڈیوکاربن (radiocarbon) سے کام کرے گی جو کاربن مادے کی ایک قسم ہے، ایٹمی ری ایکٹروں کی ضمنی پیداوار اور انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، یہ مادہ 5700 سال تک کام دیتا ہے اور اس دوران بیٹری بنا چارج کیے کام دے گی۔

پاکستان کے ایٹمی ری ایکٹروں میں بھی ریڈیوکاربن کثیر مقدار میں بنتا ہے اگر کورین ماہرین نے ایٹمی بیٹریاں بنا لیں تو پاکستانی ریڈیوکاربن کی دنیا بھر میں مانگ ہو گی اور ہم اسے بیچ کر سالانہ کروڑوں ڈالر کما سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بغیر چارجنگ کے 5700 سال تک چلنے والی بیٹری تیار!
  • امریکہ پاکستان کو کسی ملک سے منسلک کیے بغیر دیکھے، طارق فاطمی
  • ہم بغیر کسی بیرونی مدد کے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گے، علی محمد خان
  • ہم بغیر کسی بیرونی مدد کے اپنے لیڈر کو باہرنکالیں گے،علی محمد خان
  • سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ: روہت، کوہلی اور جڈیجا کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہوں کو پھر ہوا دے دی
  • شیخوپورہ،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق
  • ترک ڈرامہ ارطغرل میں ویرات کوہلی کی اداکاری؟ مداح حیران
  • ملاکنڈ، کار نہر میں جاگری، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی: اسلامی نظریہ کونسل