ذرائع کے مطابق آغا مہدی نے کہا کہ کشمیریوں کے باغات اور زرعی اراضی پر ریلوے لائن کی آڑ میں قبضہ کیا جا رہا ہے جو کہ کشمیری کاشت کاروں کا واحد ذریعہ معاش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریل کی پٹری بچھانے کے نام پر کشمیریوں کی زرعی اراضی اور باغات پر قبضے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا مہدی نے کہا کہ کشمیریوں کے باغات اور زرعی اراضی پر ریلوے لائن کی آڑ میں قبضہ کیا جا رہا ہے جو کہ کشمیری کاشت کاروں کا واحد ذریعہ معاش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اگست 2019ء میں دفعہ370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اب زمینوں پر قبضے کے ذریعے جموں و کشمیر کی ثقافتی ورثے اور معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ آغا روح اللہ نے مزید کہا کہ بھارت دنیا کو جمہوریت کا درس دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں تمام جمہوری اقدار کو کچل رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

مصطفیٰ کمال کا سندھ میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار

وفاقی وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری پاکستان کے لیے مزید جدید اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کراچی کا دورہ کیا۔ صوبائی کوآرڈینیٹر ارشاد علی سوڈھر نے وزیر صحت کو پولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے رواں سال کے 6 میں سے 4 پولیو کیسز سندھ سے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور فرنٹ لائن ورکرز اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ مصطفیٰ کمال نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری پاکستان کے لیے مزید جدید اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سندھ میں 43،000 والدین ویکسینیشن سے انکاری ہیں، تقریباً 42،000 کراچی سے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا پرامن خاتون پر وحشیانہ تشدد
  • جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے، کانگریس
  • سول سوسائٹی تنظیموں کا کشمیری نوجوانوں کا استحصال بند کرنے کا مطالبہ
  • بھارت کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، حریت کانفرنس
  • یمن میں امریکی فضائی حملوں سے 53 افراد جاں بحق،  اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
  • سجاد لون کا ریزرویشن نظام میں کشمیری بولنے والوں کو بے اختیار بنانے کا الزام
  • مصطفیٰ کمال کا سندھ میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی بھارت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت
  • فاروق رحمانی کا کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی بے حسی پر اظہار تشویش