بھارتی یونیورسٹیوں کا سابق وی سی عمان کا جعلی ہائی کمشنر بن بیٹھا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور:
ہمارے پڑوس میں لالچ وہوس کے بطن سے انوکھے واقعات رونما ہونے لگے، بھارتی میڈیا کی رو سے ڈاکٹر کے ایس رانا یونیورسٹی آف ٹکنالوجی جے پور، میواڑ یونیورسٹی راجھستان، اترکھنڈ یونیورسٹی الموڑا اور کوماں یونیورسٹی نینی تال جیسی بڑی تعلیم گاہوں کا وائس چانسلر رہا۔
اگست 2024 ء میں ریٹائر ہوا تو وی آئی پی پروٹوکول پانے اور ’’ہٹو بچو‘‘کی صدائیں سننے کا اتنا دلداہ ہو چکا تھا کہ عمان کا جعلی ہائی کمشنر بن بیٹھا۔
اپنی لگڑری کار میں عمان کا جھنڈا اور دیگر نشانیاں لگوا لیں اور مختلف سرکاری ونجی تقریبات میں ہائی کمشنر بن کر جانے لگا۔
فراڈ کا بھانڈا یوں پھوٹا کہ ڈاکٹر کے سیکرٹری نے ضلع غازی آباد کے پولیس افسر کو خط لکھا اس کی آمد پر اسے پروٹوکول دیا جائے۔
افسر کو شک میں پڑ گیا کہ عمان تو دولت مشترکہ میں شامل ہی نہیں، پھر اس کے ہائی کمشنر کہاں سے آ گیا؟ چھان بین کی تو چھوٹی سی غلطی کی بدولت ڈاکٹر رانا کا راز فاش ہو گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہائی کمشنر
پڑھیں:
4 مقدمات میں درخواستِ ضمانت، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد---فائل فوٹولاہور میں انسدادِ دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اُن کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے عسکری ٹاور حملے اور پولیس اسٹیشن جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل پیش نہ ہوئے۔
معاون وکیل نے دلائل کے لیے وقت مانگا اور بتایا کہ شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی۔
انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک کارروائی مؤخر کر دی جائے۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔