2025 کیلئے دنیا کے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک ایشیائی ملک کے نام
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
روزانہ کروڑوں افراد فضائی سفر کرتے ہیں، جس کے دوران انہیں ائیر پورٹ پر وقت گزارنے کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔
کچھ ہوائی اڈے ان کو پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کو دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں۔
مگر دنیا کا بہترین ائیر پورٹ ایسا ہے جہاں کئی گھنٹے گزار کر بھی لوگوں کا دل کرتا ہے کہ مزید کچھ وقت تک قیام کیا جائے۔
اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2025 کے لیے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے، جس میں ایک ایشیائی ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا ہے۔
درحقیقت گزشتہ چند برسوں سے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کی جنگ قطر اور سنگا پور کے درمیان ہوتی رہی ہے۔
گزشتہ سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اس سال سنگاپور کے چانگی ائیر پورٹ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جبکہ قطر کے حصے میں دوسرا نمبر آیا۔
سنگا پور کے اس ائیرپورٹ نے مجموعی طور پر 13 ویں بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے اور اس سے قبل 2023 میں بھی وہ دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار پایا تھا۔
آبشار اور گلاس برج سے لیس سنگاپور کا یہ ائیرپورٹ برسوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اس ائیرپورٹ میں اسپاز (spas)، ہوٹلز، آرٹ گیلریز، ایک میوزیم، ایک سنیما اور ڈائناسور تھیم پارک بھی موجود ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کے 565 ائیر پورٹس میں دستیاب سہولیات جیسے ٹرمینل لے آؤٹ، وائی فائی کی دستیابی اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے حوالے سے عوامی رائے کو مدنظر رکھ کر یہ فہرست مرتب کی گئی ہے۔
جاپان کا ٹوکیو ہینیڈا ائیرپورٹ دنیا کا تیسرا بہترین ائیرپورٹ قرار پایا، جبکہ اسے دنیا کا سب سے بہترین صاف ستھرا ائیرپورٹ بھی قرار دیا گیا۔
جنوبی کوریا کے انچیون ائیرپورٹ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جبکہ ٹوکیو کا ناریتا ائیرپورٹ 5 ویں نمبر پر رہا۔
ہانگ کانگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ دنیا کا چھٹا بہترین ہوائی اڈہ رہا جس کے بعد پیرس کا چارلس ڈیگال ائیر پورٹ 7 ویں پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔
روم کا Flumicino ائیرپورٹ 8 ویں، جرمنی کا میونخ ائیر پورٹ 9 ویں جبکہ سوئٹزر لینڈ کا زیورخ ائیر پورٹ 10 ویں نمبر پر رہا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورۂ چین ، چینی وزیر برائے قومی دفاع سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے دورۂ چین کے دوران مختلف معززین سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ایئر چیف نے چینی وزیر برائے قومی دفاع ایڈمرل ڈونگ جون، پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل چانگ ڈنگ چیو اور فوجی سازوسامان اور تکنیکی تعاون کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کاو شیاؤ جیان سے ملاقات کی۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانا تھا، جس میں اعلیٰ سطحی بات چیت اور فوجی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے معاہدے شامل تھے۔
سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگاہو گیا،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
آئی ایس پی آرکے مطابق ین کے شہر بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ PLAAF کے کمانڈر نے PAF کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ دونوں کمانڈرز نے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا۔
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی
چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی سے فوجی تعاون اور تزویراتی اتحاد میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بحال کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے فضائی مشقوں کے دوران خاص طور پر پیچیدہ اور جارحانہ حکمت عملی کی سطح کے منظرناموں کے ذریعے فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس تعاون کا مقصد مشترکہ مشقوں کے دوران متعدد شعبوں میں چیلنجوں سے نمٹنا، دونوں فضائی افواج کے فضائی اور زمینی عملے کو جدید فضائی اور خلائی جنگی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔
بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ بیورو آف ملٹری ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن (BOMETEC) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل Cao Xiaojian کے ساتھ ایک الگ ملاقات میں، چیف آف دی ایئر سٹاف نے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مواقع تلاش کرنے اور جدید فوجی ہارڈویئر کی باہمی ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کا مقصد دونوں اطراف کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف نے چینی دفاعی صنعت کے صنعتی سربراہوں سے بھی ملاقات کی۔ بات چیت کے ایک حصے کے طور پر، چیف آف دی ایئر سٹاف نے چینی کمپنیوں کو پاکستان ایئر فورس کے زیر قیادت نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ NASTP بغیر پائلٹ کے فضائی نظام، ایڈوانسڈ گائیڈڈ ویپنری، اسپیس پروگرامز، الیکٹرانک وارفیئر ڈومینز، سائبر وارفیئر، آئی ایس آر کے ساتھ ساتھ ملٹی ڈومین آپریشنز میں ابتدائی اقدامات کی ترقی کے لیے ٹیکس فری نظام اور ایک بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔
شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
مزید :