وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں ،لاہور کا بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں ،لاہور کا بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے لگایا پودا تناور درخت بن گیا ،لاہور کا بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہو گیا ۔لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی زیر نگرانی سمن آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ پہلے ماڈل چلڈرن ہوم کا قیام عمل میں آیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا اور بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے ماڈل ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں، آفیشلز اور مینٹورز کی سب سے زیادہ تعداد کو منیج کرنے والی ایجنسی کے ایجنٹ پر کرپشن کا الزام، رجسٹریشن معطل
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں کے کمروں۔ واش رومز اور کیفے ٹیریا کا معائنہ کیا اور شاندار سہولتوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے گوہر اعجاز اور سلطان گوہر کو خراج تحسین پیش کیا ۔لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ گوہر اعجاز اور سلطان گوہر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں میں عیدی اور عید گفٹس تقسیم کیے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2 بھائیوں حیدر علی اور ابراہیم علی کو اپنے پاس بلایا , ساتھ بٹھایا اور دونوں بھائیوں سے شفقت کا اظہار کیا.
چین ایشیا اور دنیا کے لئے ترقی کا انجن ہے، پاکستانی سفیر
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےبچوں کو عید گفٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں رات گئے بے آسرا بچوں کے اس ادارے کا دورہ کیا۔ ادارے کی حالت انتہائی خراب تھی۔ اسی رات گوہر اعجاز کو فون کیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ میں بہت زیادہ مٹی، کمروں کی حالت خستہ، کچن میں گندگی اور کیڑے مکوڑے پائے گئے۔ بچوں کو کوئی سنبھالنے والا نہیں تھا۔کئی کئی دن سٹاف نہیں آتا تھا۔ بچے حقیقی معنوں میں انتہائی بری حالت میں زندگی بسر کر رہے تھے۔ ایسے حالات تھے کہ انسان کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے تھے۔ گوہر اعجاز کو کہا کہ یہ کام سرکار کسی بھی صورت نہیں کرسکتی۔ زیادہ خوشی کی بات ہے کہ گوہر اعجاز کے کام کو ان کے بیٹے سلطان گوہر بہترین انداز میں آگے لے کرگئے ہیں، اللہ تعالیٰ جزا دے۔
بھارت کے ادانی نے 4 ماہ بعد بنگلہ دیش کو بجلی کی مکمل فراہمی بحال کر دی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ محسن نقوی کی رات 2 بجے کال آئی اور انہوں نے ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے بحالی کی ذمہ داری سونپی۔ میں نے زبان دی اور اللہ تعالٰی نے کامیاب کیا۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی داخلہ محسن نقوی نے گوہر اعجاز ہوم میں
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے، پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔