اویس کیانی : بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہوگیا ،محسن نقوی کا نگران وزیر اعلی کی حیثیت سے لگایا پودا تناور درخت بن گیا

لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی زیر نگرانی سمن آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ پہلے ماڈل چلڈرن ہوم کا قیام  ہوا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا ۔ بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے ماڈل ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں کے کمروں۔ واش رومز  اور کیفے ٹیریا کا معائنہ کیا۔ شاندار سہولتوں کو سراہا۔ گوہر اعجاز اور سلطان گوہر کو خراج تحسین پیش کیا ،لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ گوہر اعجاز اور سلطان گوہر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں میں عیدی اور عید گفٹس تقسیم کئے ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے دو بھائیوں حیدر علی اور ابراہیم علی کو اپنے پاس بلایا ۔ ساتھ بیٹھایا اور دونوں بھائیوں سے شفقت کا  اظہار کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرکٹ کھیلنے والے  بچے کامران سے ملاقات کی اور بچے کو اکیڈمی آنے کی دعوت دی ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید گفٹ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہونے والے بچے کو پیار کیا اور دلاسہ دیا

فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے بچوں کو عید گفٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 2023   میں رات گئے بے آسرا بچوں کے اس ادارے کا دورہ کیا۔ ادارے کی حالت انتہائی خراب تھی۔ اسی رات گوہر اعجاز کو فون کیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ میں بہت زیادہ مٹی، کمروں کی حالت خستہ، کچن میں گندگی اور کیڑے مکوڑے پائے گئے۔ بچوں کو کوئی سنبھالنے والا نہیں تھا۔کئی کئی دن سٹاف نہیں آتا تھا۔ بچے حقیقی معنوں میں انتہائی بری حالت میں زندگی بسر کر رہے تھے۔ ایسے حالات تھے کہ انسان کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے تھے۔ گوہر اعجاز کو کہا کہ یہ کام  سرکار  کسی بھی صورت نہیں کرسکتی۔ زیادہ  خوشی کی بات ہے کہ گوہر اعجاز کے کام کو ان کے بیٹے سلطان گوہر بہترین انداز میں آگے لے کرگئے ہیں۔ اللہ تعالی جزا دے۔ 

صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

 گوہر اعجاز نے کہا محسن نقوی کی رات 2 بجے کال ائی اور انہوں نے  ابتر صورتحال پر  افسوس کا  اظہار کیا –محسن نقوی نے بحالی کی ذمہ داری سونپی۔ میں نے  زبان دی اور اللہ تعالٰی نے کامیاب کیا۔

سٹی @ 10 ، 28 مارچ ،2025

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوہر اعجاز

پڑھیں:

آپریشن: صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز  ایک صفحہ پر ہیں۔ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ ایف سی کی تنظیم نو کے بعد اسے نیشنل ریزو پولیس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز  ایک صفحہ پر ہیں۔ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے مسئلے کو مزید موثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹرز کے قیام کی منظوری دی جاچکی ہے،  صوبوں میں قیام پر کام جاری ہے۔

تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکریٹریز داخلہ اور آئی جیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی حملے جاری، 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید، غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
  • مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر جناح، چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، سہولیات کا جائزہ
  • محسن نقوی کی شہید میجر سعد کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت 
  • محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ آمد،اہلخانہ سے تعزیت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش
  • ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ
  • آپریشن: صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی