2025-01-18@13:16:03 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«بھائی چارہ»:

    انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ ہمارے کشمیر میں ہمیشہ سے اتحاد و بھائی چارہ کی مثال قائم رہی ہے اور اسی مثال کو قائم رکھا جائیگا کسی کو اس بھائی چارہ گی میں رخنہ اندازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حالیہ دنوں میں پیش آئے تفکرہ انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اہل تشیع میں بڑی پہچان مجتہدین عظام سے ہے جو اہل سنت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیتے ہیں۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ مشاعروں میں اگرچہ بزرگ شخصیات کے اشعار پڑھے گئے لیکن موقع اور محل دیکھے بغیر انہیں سوشل میڈیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا جس میں سابق حکمراں جماعت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں حکومتی کمیٹی میں وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی اجلاس میں شریک ہیں.(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا...
    اسلام آباد:حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا جس میں سابق حکمراں جماعت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی اجلاس میں شریک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اس نے اپنے سیٹلائٹ 'سپاڈیکس' کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں ڈاک یعنی اتار دیا۔ ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ 16 جنوری 2025 کو صبح کے اوقات میں تکمیل کو پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت، ڈاکنگ، ان ڈاکنگ اور فضا میں خلائی جہازوں کے ملنے کے مقام کو طے کرنے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ بھارت نے اپنا پہلا خلائی ڈاکنگ مشن کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا خلائی ڈاکنگ ٹیکنالوجی کی صلاحیت اور اس میں مہارت اب تک صرف امریکہ، روس اور چین کے پاس ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی...
    سٹی42: موٹروے پولیس ایم 5نے فرض شناسی اور بہادری کی مثال قائم کردی، مسافر بس ٹائر لیدرز میں لگی آگ کو بجھا کر مسافروں کو بچا لیا۔تفصیلات کےمطابق مسافر بس ہارون آباد سے کراچی جارہی تھی، گدو مووی پوائنٹ پر پٹرولنگ افسر باسط علی نےبس کے نیچے لگی آگ کو دیکھا۔پٹرولنگ افسران نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے فوری طور پر آگ کو بجھا دیا، مسافروں اور بس عملے نے موٹروے پولیس کی فرض شناسی کو قابل فخر قرار دیا۔ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی دار علی خٹک نے پٹرولنگ افسران کو سراہا ہے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
    بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی اور ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت اور افغانستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان کے نائب وزرائے تجارت و ٹرانسپورٹ نے شرکت کی، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر تعلقات پر جامع بات چیت کی گئی۔انسانی امداد کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے آئی ای اے کی متوازن اور معیشت پر مرکوز خارجہ پالیسی کے مطابق ایک اہم علاقائی اور اقتصادی فریق کے طور پر بھارت کے...
۱