وزیراعظم شہباز شریف----فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 7 افراد کے قتل پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مقتولین کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی ہے۔

بارکھان:7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز  ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف

پڑھیں:

سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے خط کو مسترد کردیا

وزیر آبپاشی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کو 1991ء کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا پانی دیا جائے، سندھ کے کینالز کو رواں ماہ اپریل کے 10 دنوں میں 62 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ کو 1991ء کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا پانی دیا جائے، سندھ کے کینالز کو رواں ماہ اپریل کے 10 دنوں میں 62 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی۔ جام خان شورو کا مزید کہنا تھا کہ 1991ء کے پانی معاہدہ کے تحت پنجاب کے کینالوں کو 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی، آبی معاہدہ 1991ء کے تحت تمام صوبوں کو پانی کی کمی برابری کی بنیاد پر برداشت کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت کپاس اور چاول کی کاشت ہونی چاہئے، ہم صرف پینے کا پانی دے پا رہے ہیں، اس وقت پنجاب میں گندم کی کٹائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے خط کو مسترد کردیا
  • سندھ حکومت نے پنجاب کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد
  • وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
  • وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
  • پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار