پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کی فوری سماعت کی حکومتی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں تھی، اس لیے درخواست دائر کی گئی۔ تاہم، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست کس بنیاد پر دائر کی گئی ہے اور بعد ازاں اسے مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ حیات آباد پشاور سے گزشتہ سال چار بھائی لاپتہ ہوئے تھے جن کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ صوبائی حکومت نے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی عدالت نے کیا کہ
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کے جج جسٹس آغا فیصل کیخلاف ریفرنس دائر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے جج جسٹس آغا فیصل کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے 300 سے زائد وکلاء کے دستخط کے ساتھ ریفرنس عدالت میں دائر کیا۔ دائر ریفرنس کے مطابق جسٹس آغا فیصل معمولی تاخیر پر بھی عدم پیروی کی بنا پر درخواستیں مسترد کرتے ہیں، جبکہ قانونی دلائل اور کیس فائل کو نظر انداز کرتے ہوئے کیسز نمٹائے جا رہے ہیں۔ جسٹس آغا فیصل اختیارات کا بے جا استعمال کرتے ہوئے بڑی تعداد میں وارنٹ جاری کر رہے ہیں اور درخواستیں مسترد کیے جانے کی تفصیلی وجوہات سے آگاہ بھی نہیں کر رہے، جسٹس آغا فیصل باقاعدہ سماعت کا موقع دیے بغیر درخواستیں مسترد کر دیتے ہیں۔ ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیئر ٹرائل کا موقع نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے اور عدالتی کارروائی میں امتیاز برتنا آئین کے آرٹیکل 25 اے کی خلاف ورزی ہے، فاضل جج کا رویہ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس آغا فیصل کے مس کنڈکٹ کے خلاف کارروائی کرے اور جسٹس آغا فیصل کو عدالتی کارروائی کے فرائض کی انجام دہی سے روکا جائے۔