شعیب اختر مشہور بھارتی ڈولی کی چائے کے دیوانے ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر المعروف راولپنڈی ایکسپریس کی بھارت کے مشہور چائے والے ڈولی سے ملاقات ہوئی ہے۔
شعیب اختر کی یہ ملاقات دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوئی جس کی کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔
شعیب اختر نے ڈولی سے گفتگو کی اور اپنے میچز کے بارے میں پوچھا جبکہ یہ بھی دریافت کیا کہ جب وہ ٹنڈولکر کو آؤٹ کرتے تھے تو ڈولی کو کیسا لگتا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)
بھارت کے علاقے ناگپور کے مشہور ڈولی چائے والے نے شعیب اختر کی بولنگ کی تعریف کی اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ بال کراتے نہیں بلکہ مارتے تھے، ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے پر مجھے بھی اچھا لگتا تھا۔
شعیب اختر نے ڈولی کی چائے کی تعریف کی اور شکریہ بھی ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہود علوی کی چھوٹی بیٹی اریجہ پیا گھر سدھار گئیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہود علوی کی چھوٹی بیٹی اریجہ علوی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، انڈسٹری کے بڑے ناموں کی اہل خانہ کے ساتھ شرکت،ڈھولکی اور رخصتی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل۔
پاکستانی شو بز انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا ماحول ہے، ان دنوں سینئر اداکار و ہدایت کار شہود علوی کے گھر شہنائیاں بج رہی ہیں، ان کی چھوٹی بٹیا کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
انہوں نے 90 کی دہائی میں بطور ساؤنڈ معاون اپنے کیریئر کا آغاز کیا، بعدازاں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
شہود علوی ڈراما سیریل ’بول میری مچھلی‘ ، ’میری ادھوری محبت‘ اور ’کتنی گرہیں باقی ہیں،‘ سمیت ایک درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
ان دنوں اداکار اپنی بیٹی اریجہ علوی کی شادی کی تقریبات میں مصروف نظر آرہے ہیں۔
گزشتہ روز اداکار کی بیٹی پیا گھر سدھار گئیں، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خود داد سمیٹ رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Irfanistan ???? (@irfanistan)
اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز میں ان کی بیٹی کو سرخ رنگ کے انتہائی حسین روایتی عروسی جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
دلہن کا روایتی انداز، جیولری اور سادہ سی مہندی سوشل میڈیا صارفین سے خوب داد سمیٹ رہی ہے۔
دلہن اپنے والدین کے ہمراہ وینیو میں داخل ہوتی ہیں، اس موقعے پر ان کے دوست و احباب بھی نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب شادی کی تقریب میں یاسر نواز، ندا یاسر، سعود قاسم، جویریہ سعود، جویریہ عباسی، ژالے سرحدی، عدنان شاہ ٹیپو، محب مرزا سمیت کئی بڑے نام بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
View this post on InstagramA post shared by Irfanistan ???? (@irfanistan)
اداکاروں کو تصاویر بنواتے، شادی میں محظوظ ہوتے دیکھ کر یہ گمان ہو رہا ہے جیسے ان کے گھر کی تقریب ہو۔
اس سے قبل اریجہ علوی کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں۔
View this post on InstagramA post shared by Runway Pakistan® (@runway.pakistan)
جب کہ اس موقعے پر اداکار کی اپنی بیٹی کے ماتھے پر بوسا دینے کی جذباتی ویڈیو نے بھی دیکھنے والوں کو جذباتی کردیا۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین اداکار کو انکی بیٹی کی شادی پر ڈھیروں مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں اور انکی آنے والی زندگی کیلئے نیک تمنائیں کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ 2022 میں شہود علوی کی بڑی بیٹی اور اداکارہ اریبہ علوی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں، انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں۔
View this post on InstagramA post shared by Areeba Alvi (@areeba.alviofficial)