حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا۔
صدر مملکت نے عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں خدمات پر آصف بشیرکوستارہ امتیاز عطا کیا اور اس حوال سے تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔
یاد رہے کہ آصف بشیر نے گزشتہ سال بطور معاونین حج غیرمعمولی اورقابل ستائش خدمات انجام دیں۔ 9 ذوالحج کو شدید گرمی کی وجہ سے کئی پاکستانی، بھارتی اوربرطانوی معمرحجاج بیہوش ہوگئے تھے، اس بحران کے دوران آصف بشیر اور ان کی 5 رکنی ٹیم نے بھارتیوں سمیت متاثرہ عازمین کوابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
آصف بشیر نے 26 عازمین جن میں17 بھارتی شامل تھے انہیں کندھوں پراٹھا کراسپتال پہنچایا اور ان کی فوری کارروائی کی بدولت ان افراد کی جانیں بچائی جاسکیں۔
آصف بشیرکی شاندارخدمات کے اعتراف میں بھارتی وزیراقلیتی امورنے بھی تعریفی خط لکھا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد تھانہ کورال اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق شہری کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور سے اسلام آباد لاکر قتل کرنے والے ملزمان محمد طاہر شفیق، محمد یوسف، امجد صدیق اور محمد عتیق کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ملزمان نے 19 فروری 2025کو تھانہ کورال کی حدود میں مقتول کو قتل کر دیا تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز آسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Islamabad Police murder پولیس قتل ملزمان گرفتار