ٹرک ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ، بے قابو ٹرک نے تباہی مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کرناٹکا: بھارتی ریاست کرناٹکا کے علاقے یادگیر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں دوران ڈرائیونگ ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک شاہ پور سے کالبرگی کی طرف جا رہا تھا۔
بے قابو ٹرک نے راستے میں کئی گاڑیوں اور ایک کھمبے کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 32 سالہ سبزی فروش محمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ حادثے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ جمعے کو شہر پر بادل چھائے رہنے کا امکان
کراچی:محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہرقائد کا موسم بیشتروقت ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثر جمعے کو شہرکا مطلع زیادہ ترابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسیات کی پیش گوئی کے مطابق شام ورات کے وقت مضافاتی علاقوں سمیت شہرکے مختلف مقامات پرپھواراوربونداباندی بھی ہوسکتی ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو شہرمیں شمال مشرق اورمشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔