بھارت کے ایک مندر میں تہوار منایا جا رہا تھا جس کے دوران ہاتھی بے قابو ہوکر انسانوں پر چڑھ دوڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک مندر میں تہوار کی خوشی میں پٹاخے پھوڑے جا رہے تھے۔

اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور ہاتھیوں کو بھی پوجا پاٹ میں حصہ لینے کے لیے لایا گیا تھا۔

اس دوران کچھ پٹاخے ہاتھیوں کے قریب گرے جس سے وہ گھبرا گئے اور بھاگنے لگے۔ افراتفری مچ گئی۔

اس بھگدڑ میں ہاتھی مندر کی ایک دیوار سے جا ٹکرائے۔ دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہاتھیوں کے پیروں تلے روندے جانے اور بھگدڑ میں ایک دوسرے پر گرنے کے باعث 20 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مصر؛ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں ایک رہائشی عمارت گر کر تباہ ہوگئی۔

عمارت کے ملبے تلے درجن سے زائد افراد دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 10 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 8 افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال عمارت گرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ایک عینی شاہد نے بتایا کہ عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث گری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • شکارپور: مسلح افراد کی فائرنگ، باپ اور 7 سال کی بیٹی جاں بحق
  • کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار، متعدد مسافر زخمی
  • ایک ہفتے میں 13مقابلے ایکڈکیت ہلاک ہوا،14زخمی
  • امریکا میں شدید سیلابی ریلوں اور سردی نے تباہی مچادی، 9 افراد ہلاک
  • مصر؛ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی
  • امریکا میں شدید بارش، سیلاب اور سردی کی تباہی، 9 افراد ہلاک
  • کمبھ میلے کے دوران سانحہ، مودی حکومت کا میڈیا کنٹرول کے ساتھ سچ دبانے کی کوشش
  • نئی دہلی: ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • آسٹریا میں شامی پناہ گزین کا راہ گیروں پر چاقو سے حملہ، 1 ہلاک 4 زخمی
  • نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 افراد ہلاک