عید ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے:بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
"جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔
شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں انکے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں: محسن نقوی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر ، وزیر اعظم اور اہم شخصیات نے نماز عید کہاں ادا کی؟
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے نماز عیدالفطر اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید نماز ادا کی، آصف علی زرداری کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری نے بھی عید نماز ادا کی۔آصف علی زرداری نماز کے بعد گھل مل گئے، فرداً فرداً سب سے عید ملی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ایم پی اے فریال تالپور بھی نواب شاہ میں عید منا رہی ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی، بلاول بھٹو زرداری نماز عید کے بعد شہریوں سے عید ملے اور عید کی مبارک باد دی۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قائم علی شاہ، آغا سراج درانی، جمیل سومرو، سہیل انور سیال و دیگر نے نماز عید ادا کی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے نماز عید کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی اور خوانی کی، انہوں بیگم نصرت بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملک میں معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔
چاند رات پر لاہوری خواتین اور پنجاب پولیس سے عیدی وصول کرنے کی کوشش، کل کتنی رقم جمع ہوئی؟
"دنیا نیوز " کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے، صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے جاتی امراء میں نماز عید پڑھی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید پڑھی، سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی علاقہ نوکنڈی میں ادا کی، نماز کے بعد صادق سنجرانی نے لوگوں سے عید بھی ملی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نماز عید ہری پور میں اپنے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی، سابق صوبائی وزیر بلدیات یوسف ایوب خان نے بھی نماز عید ریحانہ میں پڑھی، نماز کے بعد عمر ایوب خان اور یوسف ایوب خان لوگوں سے عید بھی ملے۔
ویڈیو: بحریہ ٹاؤن کا سب سے بڑا ڈیلر اب کیا کرنے جا رہا ہے اور کہاں؟
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عید کی نماز اپنے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں ادا کی، ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی احمد بگٹی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں نماز عید ادا کی، صوبائی وزراء نور محمد دمڑ، بخت کاکڑ نے بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں نماز عید پڑھی، رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک اور آئی جی پولیس بلوچستان نے بھی وزیر اعلیٰ ہاوس میں نماز عید ادا کی۔
گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید ادا کی جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، سابق میئر کراچی وسیم اختر، رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ اور ارشد وہرا نے پولو گراؤنڈ کراچی میں نماز عید پڑھی۔
کراچی میں چاند رات پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، 15 شہری زخمی، کئی گرفتار
سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری، سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان، سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نماز عید لاہور میں جی او آر ون کی مسجد میں ادا کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور سابق میئر خواجہ احمد حسان نے بھی جی او ار ون کی مسجد میں نماز عید ادا کی، نماز عید کی ادائیگی کے ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ قصور میں عید الفطر کی نماز ادا کی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے عید الفطر کی نماز اپنے عزیز واقارب اوراہل دیہہ کیساتھ عید گاہ میں ادا کی، وہ نماز عید کے بعد بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کو گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔
شہداء کی قربانی کی وجہ سے آج قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہے: رانا ثناء اللہ
مزید :