بھارت کی خلائی ڈاکنگ کامیاب، یہ کارنامہ انجام دینے والا چوتھا ملک بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اس نے اپنے سیٹلائٹ 'سپاڈیکس' کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں ڈاک یعنی اتار دیا۔ ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ 16 جنوری 2025 کو صبح کے اوقات میں تکمیل کو پہنچا۔
اس کے ساتھ ہی بھارت، ڈاکنگ، ان ڈاکنگ اور فضا میں خلائی جہازوں کے ملنے کے مقام کو طے کرنے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔
بھارت نے اپنا پہلا خلائی ڈاکنگ مشن کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
خلائی ڈاکنگ ٹیکنالوجی کی صلاحیت اور اس میں مہارت اب تک صرف امریکہ، روس اور چین کے پاس ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مشن کی کامیابی کے لیے اسرو اور پوری خلائی برادری کو مبارکباد دی۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرانہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا، "یہ آنے والے سالوں میں بھارت کے اولوالعزم خلائی مشنوں کے لئے ایک اہم قدم ہے۔
" ڈاکنگ اہم کیوں ہے؟اسرو نے ابتدائی طور پر 7 جنوری اور پھر 9 جنوری کو ڈاکنگ کا شیڈول بنایا تھا لیکن اسے تکنیکی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔ اس کے بعد بھارتی خلائی ایجنسی نے 11 جنوری کو اسے انجام دینے کی کوشش کی لیکن ڈاکنگ سے چند لمحوں پہلے اسے روک دیا گیا۔
بیک وقت 104 سیٹلائٹ خلاء میں چھوڑنے کا ریکارڈ
ڈاکنگ کو بھارت کے خلائی اسٹیشن اور انسان بردار چاند مشن کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت 2040 تک چاند پر انسان بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ڈاکنگ کے تجربہ سے چندریان 4 مشن کے لیے بھی راستہ کھل گیا ہے، جس میں ایک اہم تکنیکی چیلنج چاند کی سطح سے چٹانوں اور مٹی کے نمونے واپس کرنے کے لیے چاند کے اوپر ڈاکنگ کرنا ہے، جو ایک سے زیادہ لانچوں میں کیا جائے گا۔
خلائی عزائم کے لیے ضروری ٹیکنالوجیبھارت کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جیتندر سنگھ نے لانچ سے قبل کہا تھا کہ یہ مشن "بھارت کے مستقبل کے خلائی عزائم کے لیے اہم ہے۔
"خلاء سے’دشمنوں‘ پر نگاہ رکھنے کی سمت بھارت کی بڑی کامیابی
گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارت نے اپنے خلائی پروگرام کے سائز اور رفتار کو کافی حد تک آگے بڑھایا ہے۔
اگست 2023 میں بھارت تین دوسرے ممالک، روس، امریکہ اور چین کے بعد چاند پر بغیر پائلٹ کا جہاز اتارنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا تھا۔
اسرو حکام نے اس مشن کے جائزہ میں لکھا، یہ ٹیکنالوجی "بھارت کے خلائی عزائم جیسے چاند پر بھارتی شہری کے قدم، چاند سے نمونے لے کر واپس لوٹنا، بھارتیہ انترکش اسٹیشن (بی اے ایس) کی تعمیر کے اقدامات وغیرہ کے لیے ضروری ہے۔
"سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کامیاب ڈاکنگ کی خبر بہت اچھی خبر ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ مستقبل کے خلاء باز طویل مدتی مشنوں کے دوران خوراک تیار کر سکتے ہیں۔
ج ا ⁄ ص ز (روئٹرز، خبر رساں ادارے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت کے کے لیے
پڑھیں:
اپریل تک پاکستان خطے میں سستی ترین بجلی دینے والا ملک بن جائے گا، اویس لغاری
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو نہ بولنے دینے پر پی ٹی آئی نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا، گولی کیوں چلائی؟ کی شدید نعرے بازی کی، کورم کی نشاندہی بھی کام نہ آئی، اسپیکر نے دباؤ نہ لینے کا اعلان کردیا۔
وزارت توانائی نے بتایا کہ گزشتہ سال 2024 کے دوران 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو عمر ایوب نے وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پر بولنے کی کوشش کی، اسپیکر نے کہا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض ہوگا نہ ہی کورم کی نشاندہی کی جائے گی، پی ٹی آئی کے رکن رکن یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی جو پورا نکلا۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی اس لئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئی ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ ہم نے توانائی کے شعبے میں کتنی اچھی اصلاحات کی ہیں، چار روپے یونٹ پورے ملک میں کم کرچکے، گیارہ روپے یونٹ کم کرنے جا رہے ہیں، اپریل تک پاکستان خطے میں سستی ترین بجلی دینے والا ملک بن جائیگا۔
اجلاس کے دوران پی پی پی ارکان ہی نہیں مسلم لیگ ن کے بعض ارکان نے بھی اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، آغا رفیع اللہ نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو نالائق قرار دیا، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا کہ 26 نومبر اور9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، 13جنوری 2024 کو انتخابی عمل پر شب خون مارا گیا، ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، ہم جس ظلم کا سامنا کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔
جبکہ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ 9 مئی سیاہ دن تھا اور رہے گا، اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
علاوہ ازیں وزارت توانائی نے 2024 میں بجلی چوری سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی، بجلی چوروں سے 5 ارب 83 کروڑ وصول کر لیے، 62 ہزار 452 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ،کراچی کے شہریوں کو کیا معلوم ہے کہ ان کے بجلی بل پر آٹھ قسم کے ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں، صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جا رہے ہیں۔
وزارت خارجہ نے ایوان میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ سعودی کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں، گزشتہ تین برسوں میں 253 پاکستانیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔