نیویارک/نئی دہلی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ امپورٹ ٹیرف سے بچنے کے لیے زبردست حکمت عملی اپنائی اور بھارت میں تیار کردہ آئی فونز کو فوری طور پر امریکہ منتقل کر دیا۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل کے دو بڑے بھارتی سپلائرز، فاکسکون اور ٹاٹا الیکٹرانکس نے صرف مارچ 2025 میں تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کے آئی فونز امریکہ برآمد کیے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ایپل نے بھارتی ایئرپورٹس سے کارگو پروازوں کے ذریعے 600 ٹن سے زائد یعنی تقریباً 15 لاکھ آئی فونز امریکہ بھجوائے تاکہ ٹیرف کے نفاذ سے پہلے اسٹاک محفوظ بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق فاکسکون نے مارچ میں 1.

31 ارب ڈالر اور ٹاٹا نے 612 ملین ڈالر کی برآمدات کیں، جن میں iPhone 13, 14, 15, 16, 16e ماڈلز شامل تھے۔ ان برآمدات کی سب سے بڑی کھیپ شکاگو روانہ کی گئی۔

ایپل نے ترسیل کو تیز کرنے کے لیے چنئی ایئرپورٹ پر کسٹمز کلیئرنس کا وقت 30 گھنٹے سے کم کر کے 6 گھنٹے کرنے کی بھی درخواست دی تاکہ کارگو میں تاخیر نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں کم از کم 6 کارگو طیارے استعمال کیے گئے اور اسے امریکی ٹیرف کو "شکست دینے کا عملی طریقہ" قرار دیا جا رہا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی فونز

پڑھیں:

امریکی ٹیرف پر پریشان ، جواب کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد:

وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا. 

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں کہ اس سے غیریقینی کی صورتحال ہے. 

اس وقت پاکستان کا موقف جارحانہ نہیں بلکہ تدبر اور حکمت عملی پر مبنی ہوگا۔ ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں۔ یہاں کم سے کم ٹیرف 10 فیصد ہے اور اس کے بعد اضافی ٹیرف ہے۔

میرے خیال میں اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے تجارتی و سفارتی اثرات طویل مدتی ہو سکتے ہیں۔ 

اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کے بدلے میں (امریکہ کو) کوئی جواب دینے جا رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں میں ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں لگتا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان رسہ کشی میں پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے؟اس پر ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک طویل عرصے سے صرف تجارت میں نہیں بلکہ دیگر شعبہ جات میں بھی پاکستان کا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ ٹیرف مذاکرات کے ذریعے چین کو تنہا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، وال سٹریٹ جرنل
  • تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ، چین پر ٹیرف 245 فیصدکردیا گیا
  • بھارت کا اسٹار وارز جیسے جدید لیزر ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی
  • ایپل کااگلے چار سال میں امریکہ میں 500ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کااعلان
  • امریکی ٹیرف، سام سنگ کی قیمتیں فی الحال مستحکم رہیں گی
  • ٹیرف جنگ کا مستقبل کیا ہے؟
  • ’پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا‘، امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیدیا
  • امریکی ٹیرف پر پریشان ، جواب کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ
  • امریکہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے، چین کا مطالبہ