قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
دنیا میں ہرانسان کا کوئی نہ کوئی ہمشکل ضرورہوتا ہے، شائد آپ کا ہمارا بھی ہو، تاہم مشہور شخصیات کے ہم شکل یا ان سے ملتے جلتے لوگ سوشل میڈیا کے اس دور میں اکثر سامنے آجاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ ہوا ہے پاکستان کے ممتاز فاسٹ باولر نسیم شاہ کے ساتھ، جن کا اتفاق سے بھارت سے ایک ہمشکل نکل کر سامنے آگیا ہے۔
قومی ٹیم بلے باز نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ یوٹیوب شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ سے متعلق تنازعے پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
تاہم لوگوں کی توجہ ان کے بیان سے زیادہ ان کی نسیم شاہ سے حیرت انگیز مشابہت پر مرکوز ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں نسیم شاہ کے ہمشکل شخص نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ جیسے موضوعات پر غیر ضروری توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ اصل مسائل جیسے مہنگائی، آلودگی اور بے روزگاری پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں۔
اس کے سنجیدہ موقف کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی توجہ صرف ایک چیز پر مرکوز رہی اور وہ ان کی نسیم شاہ سے مشابہت ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ بالکل نسیم شاہ کا بھائی لگ رہا ہے۔ دوسرے نے حیرت سے لکھا کہ کیا یہ نسیم شاہ ہی ہیں یا کوئی اور ؟
کچھ کرکٹ مداح تو کنفیوژ بھی ہو گئے اور سمجھے کہ یہ اصل میں نسیم شاہ ہی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ شروع میں تو مجھے لگا یہ پاکستان کا کرکٹ پلیئر نسیم شاہ ہے۔
جبکہ دوسرے نے سوال کیا کہ یہ بندہ نسیم شاہ ہی ہے کیا؟ پاکستانی بولر؟
کچھ کرکٹ شائقین نے مذاقاً نسیم شاہ کے ہم شکل کو نصیحت بھی کر ڈالی کہ وہ بھارت کے تنازعات میں نہ پڑیں اور اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔
ایک صارف نے مشورہ دیا کہ نسیم شاہ، بھائی انڈین ایشوز چھوڑو، چیمپئنز ٹرافی پر دھیان دو۔
دوسرے نے ہنستے ہوئے لکھا کہ نسیم شاہ، بولنگ پر دھیان دو بھائی۔ ”نسیم شاہ کے بچھڑے بھائی“ کا نیا لقب دے دیا۔
کچھ صارفین نے ان کی مشابہت کو مزید دلچسپ رنگ دیتے ہوئے انہیں ”نسیم شاہ کے بچھڑے بھائی“ کا نیا لقب دے دیا، جس پر کئی میمز بھی بن چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں ریونیو سینٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز،25 موضعات کا ریکارڈ آن لائن
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نسیم شاہ کے سوشل میڈیا
پڑھیں:
مداحوں نے بیٹے کو ہریتک روشن کا ہمشکل قرار دے دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن کے بیٹے ردھان روشن کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ردھان گزشتہ روز والد کے ہمراہ ان کی ڈاکیومنٹری سیریز ’دی روشنز‘ کی کامیابی پر دی گئی پارٹی میں شریک ہوئے جہاں مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ردھان اپنے والد ہریتک سے حیرت انگیز مشابہت رکھتے ہیں۔
اس تقریب سے ردھان اور ہریتک کی ایک ساتھ تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے ردھان کے چہرے کی مشابہت پر تبصرے کرنا شروع کر دیے۔
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
ایک مداح نے لکھا، ’ہرتیک کا چہرہ، لیکن سوزین کی آنکھیں!‘، جبکہ ایک اور نے ردھان روشن کو مستقبل کا ہیرو قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا، ’آنے والا سپر اسٹار‘، جبکہ ایک نے کہا، ’ہینڈسم پاپا کا ہینڈسم بیٹا‘۔
یاد رہے کہ ہریتک روشن اور سوزین خان نے 2000 میں شادی کی تھی جب ہریتک نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے کیا تھا۔ ان کے دو بیٹے ہیں ریحان روشن اور ردھان روشن ہیں جبکہ اب کچھ سال قبل ہریتک اور سوزین علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔