مسلم مجلسِ مشاورت دہلی کے صدر نے کہا کہ کچھ خود غرض عناصر ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچانے کی سازش میں مصروف ہیں، جسے ہرحال میں ناکام بنایا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم مجلسِ مشاورت نے بھارت میں بڑھتے ہوئے سماجی تناؤ اور ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دہلی میں مختلف مذہبی تنظیموں کے ساتھ مل کر بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کے لئے ایک وسیع مہم شروع کرے گی۔ یہ فیصلہ مسلم مجلس مشاورت دہلی چیپٹر کی گورننگ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس میں لیا گیا، جس کی صدارت چیپٹر کے صدر سید نور اللہ نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید نور اللہ نے کہا کہ ملک اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، جہاں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان منصوبہ بند طریقے سے کشیدگی پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ رجحان نہ صرف معاشرے بلکہ ملک کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ خود غرض عناصر ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچانے کی سازش میں مصروف ہیں، جسے ہر حال میں ناکام بنایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے تمام امن پسند ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ وہ معاشرتی اتحاد اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لئے آگے آئیں اور انتشار پسند قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ مجلسِ مشاورت نے اعلان کیا ہے کہ اپریل میں تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کی ایک عظیم الشان میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ اس میٹنگ میں معاشرتی اتحاد کو فروغ دینے اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک جامع حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔

اجلاس میں تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایم اے جوہر نے ایجنڈے کی تفصیلات پیش کیں اور شرکاء سے اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر مجلس کے نائب صدر ڈاکٹر ایم رحمت اللہ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے اور ملک کی ترقی کے لئے امن و سکون کا ہونا لازمی ہے۔ کارگزار جنرل سکریٹری محمد طیب نے اردو زبان سے متعلق مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس کے تحفظ و فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں اوقاف اور تعلیم سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر مولانا انور قاسمی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس مہم کو مزید مضبوطی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھائی چارے نے کہا کہ کرنے کی کے لئے

پڑھیں:

شامی باغیوں کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق ملتوی

اپنے ایک جاری بیان میں شامی وزارت خارجہ کے انفارمیشن ڈیسک کا کہنا تھا کہ اب اس سفر کے زمان کا تعین ٹیکنیکل مشاورت اور ضروری اقدامات کے بعد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عرب ویب‌ نیوز بغداد الیوم نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ شامی باغیوں کے وزیر خارجہ "اسعد الشیبانی" کا دورہ عراق تا اطلاع ثانوی ملتوی ہو گیا۔ اسعد الشیبانی کا یہ دورہ رواں اسنیچر کو انجام پانا تھا جو کسی اور وقت کے لئے ملتوی ہو گیا۔ یہ سفر سکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے منسوخ ہوا۔ واضح رہے کہ شامی باغیوں کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق تیسری بار ملتوی ہوا ہے۔ دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ کے انفارمیشن آفس نے بھی خبر دی کہ اسعد الشیبانی کو اپنے عراقی ہم منصب "فواد حسین" کی جانب سے باضابطہ طور پر دورہ عراق کی دعوت موصول ہوئی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے اور مشترکہ مسائل پر مشاورت کی جا سکے۔ مذکورہ وزارت خارجہ نے کہا کہ اب اس سفر کے زمان کا تعین ٹیکنیکل مشاورت اور ضروری اقدامات کے بعد کیا جائے گا۔ قبل ازیں عراقی ذرائع نے اسعد الشیبانی کے ایک روزہ دورہ بغداد کی خبر دی۔ ان ذرائع نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ اس سفر میں مشترکہ سکیورٹی، اقتصادی و تجارتی شعبوں کے بارے میں بات چیت شامل تھی۔ نیز مستقبل میں دوطرفہ روابط اور "ابو محمد الجولانی" کی آنے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت پر مشاورت بھی شامل تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فورسز نے حسن نصراللہ کو شہید کرنے کیلئے کی گئی بمباری کی ویڈیو جاری کردی
  • عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم عوام کا اعتماد مزید مضبوط بنائیں گے، شرجیل میمن
  • پاک ،بھارت میچ بارش سے متاثر ہوا تو پاکستان سیمی فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کریگا؟
  • دیامر کے لوگ ہمارے بھائی نہیں جان ہیں، ان کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں، کاظم میثم
  • اتحاد کے ذریعے  جی20 تعاون کی بنیاد کو مضبوط بنایا جائے، چینی وزیر خارجہ
  • راشد نسیم کی زیر صدارت جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کا اجلاس
  • شامی باغیوں کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق ملتوی
  • ای ووٹنگ پراجیکٹ بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن
  • حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی شوریٰ و عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا