بھارت میں اجازت کے بنا نماز پڑھنے پر چار مسلمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)انڈیا کی ریاست اترپردیش کے بریلی ضلع میں بغیر اجازت نجی پراپرٹ کے شیڈ کے اندر نماز ادا کرنے پر چار مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہاں ایک مسجد غیر قانونی طور پر بنائی جا رہی تھی۔ یہ معاملہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سامنے آیا۔بھارتی میڈیا کے مبطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 20 سے زائد لوگ بغیر اجازت کے ایک عارضی ٹین شیڈ میں نماز ادا کر رہے تھے۔ یہ شیڈ جام ساونت شمالی نامی گاؤں میں ایک اراضی پر بنایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق حکام سے اجازت لیے بغیر مسجد بنانے پر 7 افراد اور کچھ دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔اس کے علاوہ، گروپ نے آنے والے تہواروں اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کی وجہ سے بڑے اجتماعات پر پابندی کے باوجود ایک دعائیہ اجلاس منعقد کیا۔
بعض ملزمان تاحال فرار ہیں۔ایک ہندو گروپ نے سوشل میڈیا پر مذکورہ لوکیشن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس نے اس معاملے کو توجہ دلائی۔ تحقیقات کے بعد، پولیس نے الزامات کی تصدیق کی تو کچھ مقامی افراد سمیت سات افراد کے خلاف بہاری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا۔ ان پر حکام کے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق باہری پولس اسٹیشن کے انچارج افسر سنجے تومر نے کہا، “ہم نے گاؤں کے لیڈر کے بھائی محمد شاہد سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن پر امن خراب کرنے کا الزام لگایا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس جگہ کو بند کر دیا ہے۔ جام سامت گاؤں کے زیادہ تر لوگ مسلمان ہیں۔ سب کو محفوظ رکھنے کے لیے، کسی بھی قسم کی پریشانی کو روکنے کے لیے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔
صوبہ سندھ ، پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ،معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: برف کے کارخانے میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ویب ڈیسک:برف کے کارخانے میں گیس لیکیج سے دھماکہ ہونے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ لانڈھی مرتضٰی چورنگی کے قریب فاروقی قبرستان کے پاس واقع برف کے کارخانے میں پیش آیا، زور دار دھماکے سے کارخانے کی چھت گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد جناح ہسپتال منتقل کرتے ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر چار شدید زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
پولیس حکام کے مطابق تاحال تمام متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم تمام افراد کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا جس کے باعث برف کارخانے میں موجود مزدور چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے تھے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔