اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر کے چار بچوں کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔

دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی ، پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے چار بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بچوں تک رسائی کے لیے خطوط لکھ دئیے ہیں، امید ہے بھارتی حکومت جلد چار بچوں تک ہائی کمیشن کو رسائی دے گی۔

غلام حیدر نے ہائی کمیشن کو شکایت کی کہ میری تین بیٹیوں سمیت چار بچوں کو غیر قانونی بھارت منتقل کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی ہائی کمیشن نے چار بچوں

پڑھیں:

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہوگئے۔

مقتول 8 پاکستانی سیستان کے علاقے مہرستان میں ورکشاپ میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایرانی حملے پر دیا گیا جواب کتنا موثر ہے؟

سفارتی ذرائع کے کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایران پاکستان فائرنگ مزدور جاں بحق میکینکس ورکشاپ

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار
  • بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • بھارت: سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ملزم بیلجیم میں گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
  • بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • بھارت, وقف ترمیمی بل کے خلاف جھارکھنڈ میں احتجاجی مظاہرہ
  • ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق
  • بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، حریت کانفرنس
  • پاکستانی شہری (کل )پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے