2025-01-30@17:44:36 GMT
تلاش کی گنتی: 37

«ایکٹ کیخلاف»:

    متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری،پی ایف یو جے کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے کل ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پریس کلبوں اور یونین کے دفاتر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن میں تھی تو انھیں صحافیوں کی آزادی اچھی لگتی ہے، ماضی کی حکومتوں میں بھی ایسا ہوتا رہا...
    صدر پی ایف یو جے افضل بٹ(فائل فوٹو)۔ متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے کل ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد سے پی ایف یو جے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ  ملک بھر کے پریس کلبوں اور یونین کے دفاتر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پی ایف یو جے نے کہا تمام صحافی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سرکاری و غیرسرکاری تقریبات کی کوریج کریں گے۔ پی ایف یو جے نے کہا کہ بل پر حکومت، قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی تھی۔  پی ایف یوجے کے رہنمائوں...
    ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، اور اسے دبانے کی ہر کوشش بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں کے دھرنے کی حمایت اور اس سیاہ قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ملک بھر میں صحافی برادری کے دھرنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پیکا ایکٹ جیسے آمرانہ قوانین کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، اور اسے دبانے کی ہر کوشش بنیادی انسانی حقوق اور آزادی...
    جامشورو (نمائندہ جسارت) جامشورو میں یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر کی طرح ڈسٹر کٹ پریس کلب جامشورو کے صدر اور ڈسٹرکٹ پریس کلب حیدرآباد کے نائب صدر عرفان برفت ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو کے علا وہ دیگر عہد یدار ا ن شاہد خٹک، حاکم علی چانڈیو، علی محمد مگسی، احمد علی اَبڑو، سہیل جویو، اسد منگریو، مرتضیٰ نوحانی، حیات میرانی اور دیگر کی قیادت میں پر یس کلب سے احتجاجی ریلی نکال کر شہر کا گشت کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور متنازعہ بِل 2025 نامنظور، کالے قانون واپس لو، ظلم کے خلاف جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی، کے فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے، جہاں مظاہرین نے...
    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء منظور کرلیا ہے، جو کہ ان کے دستخط کے فوری بعد نافذ العمل ہوگیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ2025 (پیکا) میں نئی ترامیم کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی(DRPA) کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جو آن لائن مواد کو ریگولیٹ، بلاک اور ہٹانے کے اختیارات رکھتی ہوگی۔ اہم نکات: ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی(DRPA) کا قیام یہ اتھارٹی ممنوع یا غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل کرنے اور اس کے خلاف کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔ آن لائن شکایات کی تحقیقات کرے گی اور خلاف ورزی پر مواد ہٹانے یا بلاک کرنے کے احکامات دے سکے گی۔ ڈی آر پی اے میں...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پیکا ایکٹ کے خلاف کوئٹہ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔متازع پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،جن پر پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر صحافی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صحافت کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔2014ء اور 2018ء میں بھی آزادی صحافت پر پابندی لگانے کی کو ششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے کبھی بھی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوںنے کہا کہ حکمران فیصلہ کرنے سے پہلے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے۔پی ٹی آئی حکومت میں 20 صحافیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔اور آج یہی...
    بدین (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا قانون کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر پریس کلب سے ایوان صحافت تک ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا۔ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری شفیع محمد کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونین آف جرنلسٹس ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری شاد الطاف میمن، ایوان صحافت کے صدر لالا ہارون گوپانگ، پریس کلب کے نائب صدر اشرف عبداللہ میمن، جنرل سیکرٹری عبدالشکور میمن محمد علی بلیدی، سید اختر شاہ اور دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی کرتوتوں کو چھپانے کے لیے ہمیشہ میڈیا پر حملے کرتی رہی ہے، حال ہی میں میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے پیکا قانون لایا گیا...
    لاہور،میڈیا ورکرز حکومت کے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
    کراچی: متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف کراچی سے خیبر تک صحافی سڑکوں پر نکل آئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دے دیا، کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے، اسلام آباد میں صحافیوں نے زنجیریں پہن کر مظاہرہ کیا، صحافیوں نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا، ڈی چوک میں دھرنا دیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں صحافیوں کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ سچ بولنے اور سچ کو لوگوں تک پہنچانے کی آزادی کے خلاف ہے، پیکا ایکٹ کو ختم کیا جائے ورنہ احتجاج اسلام آباد تک جا پہنچے گا، احتجاج میں سول سوسائٹی کے...
    فوٹو آئی این پی متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف کراچی سے خیبر تک صحافی سڑکوں پر نکل آئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دے دیا، کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے، اسلام آباد میں پی ایف یو جے نے زنجیریں پہن کر مظاہرہ کیا، صحافیوں نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا، ڈی چوک میں دھرنا دیا۔پولیس نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کو روکنے اور حراست میں لینے کی کوشش کی۔ مظاہرین سے خطاب میں افضل بٹ نے کہا کہ ہم رولز کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم آزادی صحافت پر حملے کی کسی کو...
    اپنے بیان میں ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ جس طرح عوام دشمن اقدامات کو قانونی اور آئینی لبادے میں ڈالا جا رہا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی نے پیکا ترمیم ایکٹ کو عوام دشمن قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ اس قانون کے خلاف سیاسی کردار ادا کریں گے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ ایسے تمام عوام دشمن قانون کی بلا خوف مخالفت کریں گے جس سے اظہار آزادی، تحریر و تقریر کے حق سے عوام کو محروم کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدوں اور پی ڈی...
    احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر صحافیوں سے دوہرا سلوک روا رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری نسل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا کہ جنون اور نظریے کو کبھی بھی قید نہیں کیا جا سکتا، پیکا ایکٹ اس لیے لایا گیا کہ میڈیا عوام کی آواز نا بنے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پیکا ایکٹ کیخلاف لاہور کی صحافی برادری سراپا احتجاج پیکا ایکٹ کیخلاف لاہور کی صحافی برادری سراپا احتجاج پیکا ایکٹ کیخلاف لاہور کی صحافی برادری سراپا احتجاج پیکا ایکٹ کیخلاف لاہور کی صحافی برادری سراپا احتجاج پیکا...
    احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر صحافیوں سے دوہرا سلوک روا رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری نسل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا کہ جنون اور نظریے کو کبھی بھی قید نہیں کیا جا سکتا، پیکا ایکٹ اس لیے لایا گیا کہ میڈیا عوام کی آواز نا بنے۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ایکٹ کیخلاف لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت سیاسی، سماجی شخصیات، وکلاء اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں صدر...
    صحافیوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ ایک کالا قانون ہے۔ جسکے ذریعے صحافیوں کو معزور کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صحافیوں کی جانب سے پیکا ایکٹ 2025 کے خلاف آج کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی اور پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کیا۔ صحافیوں نے پلے کارڈز اٹھا کر اور نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بی یو جے کے رہنماؤں نے کہا کہ پیکا ایکٹ ایک کالا قانون ہے۔ جس کے ذریعے صحافیوں کو معزور کرنے کی کوشش کی جا رہی...
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متنازع پیکا ایکٹ کی منظور کے خلاف ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا، دارالحکومت اسلام آباد میں پی ایف یو جے نے زنجیریں پہن کر احتجاج کیا اور ڈی چوک پر دھرنا دیا۔ پولیس نے احتجاج کے دوران پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کو روکنے اور حراست میں لینے کی کوشش کی، ڈی چوک میں لگی خاردار تاریں لگنے سے پی ایف یو جے کی ریلی میں شریک متعدد صحافی زخمی ہوگئے۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ تیاردی پریوینشن آف الیکٹرنک کرائمز ایکٹ...
    اسلام آباد (اے بی این نیوز   )متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف ملک بھر میں صحافیوں کا احتجاج،ڈی چوک سے تحریک کا آغاز متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف ملک بھر میں صحافیوں کا احتجاج۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے ملک بھر میں احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پیکا ایکٹ کے خلاف حکومت سے ہم نے ہر جگہ اپیل کی۔ آج ڈی چوک سے تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکومت کو اندازہ ہی نہیں کہ یہ کیا کھیل کھیلنے جارہی ہے۔ اگلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں کو بھی تحریک میں شامل کریں گے۔ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے۔ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم خاموش...
    متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری کیخلاف صحافیوں کا ملک گیر احتجاج، حکومت کیخلاف نعرے بازی،اسلام آباد میں ڈی چوک تک مارچ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) متنازعہ پیکا ایکٹ نا منظور، صحافیوں کے متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے۔ صحافیوں نے لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے، مظاہروں میں صحافیوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہروں میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سیکرٹری پی ایف یو جے ارشد انصاری نے شرکت کی۔ ایم ڈی دنیا میڈیا گروپ اور پی بی اے کے سینئر رہنما نوید کاشف بھی مظاہرے میں شریک ہوئے، نامور صحافی عاصمہ شیرازی، مظہر عباس سمیت...
    سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا ہے کہ صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کالے قانون کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے، اس کالے قانون کو عدالت میں بھی چیلنج کریں گے، متنازع بل کیخلاف آج پنجاب اسمبلی کے سامنے چئیرنگ کراس پر احتجاج ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صحافتی تنظیموں نے پیکا ایکٹ کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا ہے کہ صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کالے قانون کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔ رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اس کالے قانون کو عدالت میں بھی چیلنج کریں گے، متنازع بل کیخلاف آج...
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے متنازع پیکا ایکٹ ترامیم کے خلاف آج 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ سے میڈیا، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ پوری دنیا کو اپنی آواز میں شامل کریں گے، بڑھکیں نہیں مارتے عمل کرنے والے لوگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر سے درخواست ہے کہ بل پر دستخط نہ کریں۔ میڈیا تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی ایف یو جے کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی، اور کہا کہ پی بی اے، ایمینڈ، سی...
    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
    سندھ اسمبلی کی رپورٹنگ کرنے والے پارلیمانی صحافیوں نے پیر کو پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے اس قانون کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے پی پی رکن سعدیہ جاوید سے کہا کہ صحافی احتجاج کررہے ہیں، آپ ترجمان سندھ حکومت ہیں ان سے ملاقات کریں اور ان کا مسئلہ معلوم کریں۔اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر پارلیمانی امور و قانون ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ آج صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ وفاقی حکومت نے جو ایکٹ پاس کیا اس پر چیئرمین پی پی پی کابڑا واضح موقف ہے ۔ہم نے یقین دہانی کروائی ہے...
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے متنازع پیکا ایکٹ ترامیم کے خلاف کل 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہناتھاکہ ہم پیکا کے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں، پیکا ایکٹ کےخلاف کل پاکستان بھرمیں احتجاج کریں گے اور صحافی تمام چھوڑے بڑے شہروں میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ دھونس دھاندلی کے ذریعے میڈیا کو بلڈوز کرلے گی، طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کل سے آزادی صحافت تحریک کا آغازہوگا، کل مظاہروں کے بعد پاکستان کی وکلا برادری اور سول سوسائٹی...
    پی ایف یو جے نے بھی ان ترامیم کو آئین کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سخت مخالفت کی جائے گی، کیوں کہ حکومت نے سینیٹ کے فیصلے سے قبل متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی اپیل کو نظرانداز کیا، تمام یونینز آف جرنلسٹس سے اپیل کی ہے، کہ اپنے مقامی پریس کلبز میں بھرپور مظاہرے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے لائے جانیوالے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیخلاف صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) میں کی جانے والی متنازع ترامیم کیخلاف 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے،...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کی جانب سے لائے جانے والے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) میں کی جانے والی متنازع ترامیم کے خلاف 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں تمام پریس کلبز میں مظاہرے ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کمیٹی نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2025ء میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، یہ ترامیم صدر مملکت کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوجائیں گی تاہم ان ترامیم کو صحافیوں، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار پر قدغن لگانے کی...
    حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
    خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔قرارداد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شفیع اللہ جان نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے، کے پی اسمبلی آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کو مسترد کرتی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ مل کر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں۔قراردادمیں وفاق سے پیکا ایکٹ سے غیر جمہوری اور متنازع ترامیم واپس لنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں...
    اسلام آباد(اصغر چوہدری)پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ، مشترکہ اجلاس کے دوران صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاوس میں دھرنا ،ایوان بالا کے اجلاس سے واک آوٹ ، اپوزیشن صحافیوں کے احتجاج میں شامل ہو گئی، پی آر اے نے سینٹ میں واک اوٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ،پی آر اے وفد کی اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات پیکا ایکٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔جمعہ کو بھی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمانی پریس گیلری میں کالی پٹیاں باندھ کے کوریج کی گی اور بعد ازاں پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر صحافیوں نے احتجاج کیا جس سے...
    پیکا ایکٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیکر وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ وزیر داخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر قانون و پارلیمانی امور ترمیم پیش کریں گے۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد حکومتی ادارے ایکشن میں آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ادھم مچانے والے ہو جائیں ہوشیار، وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وفاقی حکومت نے پیکا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پیکا قانون کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ وزارت قانون نے...
    قنبرعلی خان ،پیپلزپارٹی (ش ب) کے تحت ارسا ایکٹ کیخلاف نکالی گئی ریلی سے مقررین خطاب کررہے ہیں
    حیدرآباد،عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنان ارسا ایکٹ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں کی نیلامی کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کامریڈ لطیف لغاری، دریا خان چانڈیو، کومل سومرو اور کامران سومرو نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کی آڑ میں سندھ کی زمینوں پر قبضے کے پیچھے نہ صرف مقامی حکمران طبقہ ہے بلکہ عالمی سرمایہ دارانہ نظام بھی ہے جو سامراج اور استحصالی ٹولہ ہے کیونکہ ان نہری منصوبوں کا بجٹ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ملٹی نیشنل کمپنیاں فراہم کر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس موقع پر مختلف قانونی نکات پر بحث کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ میں جو جرائم ذکر ہیں، ان کا اطلاق صرف فوجی افسران پر ہوتا ہے۔   سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ سویلینز کا ٹرائل آرمی ایکٹ کی سیکشن 31D کے تحت کیا جا سکتا ہے، تاہم عدالت نے اس پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ یہ سیکشن فوجیوں سے متعلق ہے جو اپنے فرائض سے منحرف ہوں۔   عدالت نے فوجی عدالتوں کی آئینی حیثیت اور ان میں سویلینز کے ٹرائل کی قانونی حیثیت پر...
    لاہورکے علاقے برکی میں شراب نوشی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او برکی پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس پارٹی چل رہی ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 18 لڑکوں اور 10 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ہونے والوں میں آصف،عامر،شاہد، حذیفہ، عمر،محمد علی، عدنان،زبیر، مصلفین،عدیل،حمزہ،  فراز،ظہیر،زین،ساحل،دانیال،روبن،صبا،نہیال،عائشہ، ربیعہ، نور،سدرہ،اقصی وغیرہ شامل ہیں۔ان کے قبضے سے شراب،شیشہ فلیور، اسلحہ،ساونڈ سسٹم اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہندو کونسل کی جانب سے دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کی مخالفت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ احتجاجی بھوک ہڑتال کی قیادت سندھ ہندو کونسل کے چیئرمین سورج کوہستانی، صدر مہیش کمار جیرانی، جنرل سیکرٹری واشدیو مولچندانی، وائس چیئرمین درگا دیوی راجپوت اور خزانچی ویرو مل ٹھاکر نے کی جبکہ حیدرآباد سول سوسائٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کی لیڈیز ونگ کی رہنما افروز شورو نے بھی شرکت کی۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کے لوگوں کی زندگی ہے، اور دریائے سندھ سے6 نہریں نکالنا سندھ کے عوام کو موت دینے کے مترادف ہے۔ جب...
۱