یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، مذہبی جذبات مجروج کرنے کی دفعات شامل
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کیخلاف مذہبی جذبات مجروج کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں پیکا ایکٹ اور 295 اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ سید حیدر علی شاہ نامی شہری کے بیان پر درج کیا گیا، اس کے علاوہ رجب بٹ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے مذ ہبی تنظیم کی جانب سے تھانے کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل دیا گیا تھا اور اب لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ اور جذبات مجروج کرنے کی دفعات بھی شامل کی ہیں، یوٹیوبر کے خلاف مذکورہ مقدمہ لاہور کے تھانہ نشترکالونی میں درج کیا گیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ ’مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔(جاری ہے)
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر رجب بٹ اپنے کئی بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد مقدمات کا اندرج بھی ہوچکا ہے، اسی ظرح گزشتہ سال دسمبر میں لاہور پولیس نے لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ اور اسلحہ رکھنے پر رجب بٹ کو گرفتار کیا تھا، اس مقصد کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تاہم بعد ازاں ضمانت پر انہیں رہائی مل گئی تھی۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوٹیوبر رجب بٹ رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کیا گیا کے خلاف
پڑھیں:
منہاج گرلز کالج لاہور میں 5 ہزار خواتین اعتکاف میں بیٹھ گئیں، سینکڑوں غیر ملکی بھی شامل
لاہور کے منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ میں 5 ہزار عورتیں اعتکاف میں بیٹھ گئیں جن میں سینکڑوں غیرملک خواتین بھی شامل ہیں۔
اعتکاف میں بیٹھنے والی ان ہزاروں خواتین کا تعلق تحریک منہاج القرآن جن میں 15 ممالک کی وہ خواتین بھی شامل ہیں جو اس تنظیم کی رکن ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی کی جیلوں کے 13 ہزار قیدی اعتکاف سے کیوں محروم ہو گئے؟
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ’شہر اعتکاف‘ کی تیاریاں جمعہ کے دوپہر مکمل ہو گئی تھیں، ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والی خواتین کیلئے الگ الگ بلاکس مختص کیے گئے ہیں۔
اس دوران جامع منہاج کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعتکاف خواتین منہاج القرآن ٹرسٹ