Juraat:
2025-04-01@06:18:55 GMT

پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں

ڈی چوک میں دھرنا،احتجاجی مظاہرے، گرفتاری دینے کا اعلان

لاہور پریس کلب کے صدر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) کے جنرل سیکریٹری ارشد انصاری نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) ایکٹ ختم نا کرنے پر اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، لاہور پریس کلب کے باہر صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا۔لاہور پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صحافیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیکا قانون کالا قانون ہے ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) پیکا ایکٹ بنانے میں ملوث ہیں، قانون ختم نا کیا گیا تو عید کے بعد ڈی چوک میں احتجاج ہوگا۔معروف اینکر سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے ، پیکا ایکٹ سے ملک کو فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔انسانی حقوق کی چیئرمین منیزہ جہانگیر نے کہا کہ کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں، اگر حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو سب کے سامنے بات کرے۔اس موقع پر صدر لاہور وپنجاب اسمبلی پریس گیلری خواجہ نصیر احمد اور سیکریٹری عدنان شیخ نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025 کی توثیق کی تھی۔ صدر پاکستان کے دستخط کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: لاہور پریس کلب پیکا ایکٹ

پڑھیں:

صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دےدیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈرنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

سینئر صحافی فرحان ملک کو عید کے پہلے روز ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا۔

غیر قانونی کال سینٹر میں معاونت اور منی لانڈدنگ کیس میں ریمانڈر مکمل ہونے پر مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ فرحان ملک کی جانب سے بلال قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت پہنچنے پر فرحان ملک صحافیوں اور اہلخانہ سے گلے ملے۔

عدالت کو تفتیشی افسر نے دوران سماعت بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے ایف آئی اے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل کسڈی کا حکم دے دیا۔ 

فرحان ملک کے خلاف پہلے مقدمے پر درخواست ضمانت کی سماعت 3 اپریل کو ہوگی، جبکہ دوسرے مقدمہ میں درخواست ضمانت پرسماعت 7اپریل ہو ہوگی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پیکا قانون کیخلاف صحافتی تنطیموں کا ایک اور احتجاج، نئی تحریک کا اعلان
  • صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
  • پی ایس ایل کا نمائشی میچ ہوگا یا نہیں؛ صوبائی وزیر بھی میدان میں کود پڑے
  • صحافیوں کا پیکا ایکٹ کیخلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
  • صحافیوں کا پیکا ایکٹ کیخلاف عید کے بعد ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
  • پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، ڈی چوک میں دھرنا، گرفتاری دینے کا اعلان
  • امریکی محکمہ خارجہ کا داعش، ٹی ٹی پی اور پاکستان مخالف گروہوں پر بات کرنے سے گریز
  • کراچی: فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر
  • کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں