اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
گلوکارسلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پرتعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شرپسندوں کی نشاندہی کیلئے سائبر پٹرولنگ بڑھا دی گئی
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 54 سوشل میڈیا پیجز انتہائی خطرناک مواد پر مشتمل تھے، ریاست مخالف بیانیہ فروغ دینے والے 80 فیصد اکاؤنٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا الگوردھم سے نوجوان نسل کو ٹارگٹ کرکے ذہن سازی کی جا رہی ہے، جس کی تدارک کیلئے اب باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ اور دہشت گرد عناصر کے پروپیگنڈے کے تدارک اور شرپسندوں کی نشاندہی کیلئے سائبر پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس سرویلنس کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر 58 ہزار 788 قابل اعتراض پیجز کی نشاندہی کرکے رپورٹ کردیئے گئے ہیں۔ قابلِ اعتراض مواد پر مبنی 11 ہزار 132 پیجز کو بلاک کرا دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 54 سوشل میڈیا پیجز انتہائی خطرناک مواد پر مشتمل تھے، ریاست مخالف بیانیہ فروغ دینے والے 80 فیصد اکاؤنٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا الگوردھم سے نوجوان نسل کو ٹارگٹ کرکے ذہن سازی کی جا رہی ہے، جس کی تدارک کیلئے اب باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔