اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر دلائل دیتے ہوئے وکیل ریاست علی آزاد نے کہاکہ صحافی کو اس کا سورس بتانے کا بھی پابند بنایا جارہا ہے،صحافی سورس سے خبر لیتا ہے،اگروہ خبرنالے سکے تو پھر موسم کے حالات ہی بتانے کا رہ جائے گا،

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پیکا ایکٹ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،پی ایف یو جے کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پیکا کے تحت بنائی گئی کمپلیننٹ اتھارٹی وہی ہے جو پہلے سے پیمرا قانون میں موجود ہے،صدر ہائیکورٹ بار نے کہا کہ آرٹیکل19اور19اے کی خلاف ورزی میں یہ قانون بنایا گیا ہے،جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ آپ کیا کہتے ہیں فیک نیوز کی پبلیکیشن رکنی چاہئے یا نہیں؟فیک نیوز کا پرابلم تو ہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا،مایہ ناز آل راؤنڈر  چیمپئنز ٹرافی سے باہر 

وکیل نے کہاکہ اس میں ٹریبونل فیصلے کیخلاف اپیل ڈائریکٹ سپریم کورٹ رکھی گئی ہے،وکیل ریاست علی آزاد نے کہاکہ سٹیک ہولڈرز سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،صحافی کو اس کا سورس بتانے کا بھی پابند بنایا جارہا ہے،صحافی سورس سے خبر لیتا ہے،اگروہ خبرنالے سکے تو پھر موسم کے حالات ہی بتانے کا رہ جائے گا، صحافی کو لوگ فائل دکھاتے ہیں کہ یہ دیکھ لیں کیا کرپشن ہورہی ہے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ عدالت سے استدعاہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو معطل کیا جائے،صدر پی ایف یو  جے نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم فیک نیوز کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں ، ہم مادر پدر آزادی کیخلاف ہیں،افضل بٹ نے کہاکہ ہم رولز اینڈریگولیشن کیخلاف نہیں، وہ آئینی حقوق اور انسانی حقوق سے متصادم نہیں ہونے چاہئیں۔

قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی، حارث رؤف کی چھٹی، اہم کھلاڑی شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا، درخواستگزار کے وکلا نے استدعا کی کہ عدالت اس ایکٹ پر عملدرآمد روک دے،جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ اگر کوئی مسئلہ ہو  تو بتائیں ہم یہیں بیٹھے ہیں،متفرق درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بتانے کا نے کہاکہ

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے وکلاء نے 16 اپریل سے عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ سمیت لائرز پروٹیکشن ایکٹ و سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی میں ججز کی خالی اسامیوں کو پر کر کے عدالت عظمی کا کورم پورا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وکلاء نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 16 اپریل سے تمام عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں کہ 16 اپریل کے بعد چیف سیکریٹری آفس سمیت تمام سرکاری آفسز کی تالہ بندی کی جائے گی اور تمام عدالتیں بند ہونگی۔ اپنے مطالبات دھراتے ہوئے وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ سمیت لائرز پروٹیکشن ایکٹ و سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی میں ججز کی خالی اسامیوں کو پر کر کے عدالت عظمی کا کورم پورا کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ 6 ماہ سے وکلاء سراپا احتجاج ہیں اور گلگت بلتستان کے وکلاء تمام متعلقہ فورمز پر بات کر چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے، ہمارے مطالبات ناجائز نہیں ہیں بلکہ قانون کے مطابق ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بے دخل بھکاریوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ
  • فیک نیوز: شیطانی ہتھیار جو سچائی نگل رہا ہے
  •  مراکز صحت آؤٹ سورس نہیں کرنے دینگے: حافظ نعیم 
  • آزادی مارچ کیس، زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری، ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا
  • آزادی مارچ کیسز، زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • گلگت بلتستان کے وکلاء نے 16 اپریل سے عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
  • چیف جسٹسز نے ملازمین کو ایک کروڑ تک انکریمنٹ دیا؛ اختیارات کیس میں وکیل کے دلائل
  • ایک ملازم ایسا بھی ہے جس کے انکریمنٹ لگ لگ کر مراعات جج کے برابر ہو چکیں،وکیل درخواستگزارکے ہائیکورٹ چیف جسٹسز کے اختیارات سے متعلق کیس میں دلائل 
  • سودی نظام، آئی ایم ایف معاہدوں کیخلاف درخواست، حلف لینے والا ہر افسر رشوت لیتا ہے، پشاور ہائیکورٹ