بلوچستان ہائیکورٹ میں متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
کیس کی سماعت کے دوران بی یو جے کے صدر پیش ہوئے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان میں متنازع پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف کیس کی سماعت آج ہوئی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزاران بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ایڈوکیٹ راحب خان بلیدی نے کیس کی پیروی کی۔ سماعت کے موقع پر صدر بی یو جے کے صدر صحافی خلیل احمد عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان کو 27 اے کے تحت پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو بی یو جے، بلوچستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے عدالت عالیہ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیس کی سماعت
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی
لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مہوش انجم، تنزیلہ تبسم، اسد حیات، اقصیٰ اقبال، محمد نبیل لطیف کو سول جج مقرر کر دیا گیا۔
سلیم اللہ ملک، عروج رحمان، اقرا بشارت، ماریہ صابر، زہرا جیمل، وسیم شہزاد، اقصیٰ بشیر، سائرہ شہزادی، محمد عثمان، سحر اتیاب، محمد احمد، محمد نعیم الیاس سول جج مقرر ہو گئے۔ شعیب سکندر، خولہ شاہد، زاہدہ پروین، شبنم سلیم، خدیجہ سجاد، ناصر حبیب، احمد خالد، ذکا الحسن، سلمان احمد، محمد عمر جمیل سول جج مقرر افیفا ممتاز، عبد الماجد شہاب، مصدق اصغر، زاہد بشیر، ماہ نور الیاس اور مہرین فاطمہ کو بھی سول جج مقرر کر دیا گیا۔