Daily Ausaf:
2025-04-01@09:17:09 GMT

صحافیوں کا پیکا ایکٹ کیخلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

اسلام آباد(اوصاف نیوز)صحافیوں کی گرفتاریوں اور پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب کی کال پر ہونیوالے اس مظاہرے میں سول سوسائٹی ارکان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینر اٹھارکھے تھے جن پر پیکاکیخلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے کہا کراچی سے خیبر تک صحافی سراپا احتجاج ہیں، ہم اس کے خلاف اپریل میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کیلئے پرامن ماحول پیدا کرے۔
پاکستان میں‌تنخواہ دارطبقہ پس گیا، انکم ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی: سڑکوں پر پانی گرانے والے ٹینکرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

— فائل فوٹو

آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور محفوظ سڑکوں کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر سمیت پولیس حکام نے شرکت کی جس میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 نئے قوانین ٹرانسپورٹرز، موٹرسائیکل سواروں اور چنگچی رکشوں پر لاگو ہوں گے۔

اجلاس میں سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی اور چین اسپاکٹ پر چین کور نصب کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے کراچی: واٹر ٹینکر اپارٹمنٹ کی دیوار توڑ کر اندر گھس گیا، 3 گاڑیاں تباہ کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا کراچی: راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیا

علاوہ ازیں ہیڈ لائٹ، ٹیل لائٹ، ہیزرڈ لائٹ اور انڈیکیٹرز درست حالت میں ہونی چاہئیں جبکہ رجسٹریشن پلیٹس دونوں طرف نمایاں ہونی چاہئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریئر ویو مررز کا استعمال اور ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ ساتھ رکھنا ہوگا اور لین کی پابندی موٹرسائیکل سواروں کے لیے سڑک کے بائیں طرف ہوگی۔

موٹرسائیکل سواروں کے درمیانی یا دائیں طرف ہونے پر جرمانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بے لگام سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے پیکا ایکٹ بہترین ،دہشتگردی کا واحد حل آپریشن ہے، رانا ثنا اللہ
  • پیکا قانون کیخلاف صحافتی تنطیموں کا ایک اور احتجاج، نئی تحریک کا اعلان
  • دریائے سندھ پر نہروں کیخلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج، کشتیوں میں نمازِ عید ادا
  • صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے، فلسطین فاؤنڈیشن
  • کراچی: سڑکوں پر پانی گرانے والے ٹینکرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں
  • صحافیوں کا پیکا ایکٹ کیخلاف عید کے بعد ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
  • پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، ڈی چوک میں دھرنا، گرفتاری دینے کا اعلان
  • اسلام آباد میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پی ایف یو جے اور صحافی برادری کا احتجاج