معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی ہیں۔مذکورہ مقدمہ تھانہ نشترکالونی میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ مقدمہ میں رجب بٹ کی جانب سے نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ارمغان کیخلاف حوالہ ہنڈی، امریکی شہریوں سے فراڈ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مرکزی ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی، کرپٹو کرنسی کے لین دین سمیت مختلف جرائم میں ملوث نکلا، ملزم کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ارمغان جعل سازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا، ملزم ارمغان رقم ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا، ارمغان نے 2ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کے پاس جو گاڑیاں ہیں، وہ بھی کرپٹو کی رقم سے خریدی گئی، ملزم کے کال سینٹر سے امریکا کالز کی جاتی تھی۔

ملزم پر الزام ہے کہ امریکی شہریوں کی معلومات لیکر فراڈ کے ذریعے امریکی شہریوں کے پیسے نکالنے میں ملوث رہا، فراڈ کے ذریعے نکالی جانے والی رقم ملزم ارمغان تک پہنچتی تھی۔

حکام کے مطابق مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ارمغان ماضی میں کال سینٹرز میں کام کرچکا ہے، ملزم نے 2018 میں اپنا غیر قانونی کال سینٹر بنایا تھا۔

ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں درج مقدمے کے مطابق ملزم اپنے کال سینٹر سے فراڈ کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم کی ٹیم 25 افراد پر مشتمل تھی، ملزم کے کال سینٹر کا ہر فرد یومیہ 5 افراد سے جعلسازی کرتا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے ملزم ارمغان کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی 3 گاڑیاں موجود ہیں، جب کہ 5 گاڑیاں فروخت کر چکا ہے، ملزم نے اپنے والد کے ساتھ مل کر حوالہ ہنڈی کے لیے امریکا میں ایک کمپنی بھی بنا رکھی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • معروف یوٹیوبرکے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا
  • یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، مذہبی جذبات مجروج کرنے کی دفعات شامل
  • یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج
  • کراچی: فوارہ چوک کے قریب احتجاج پر مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج
  • ارمغان کیخلاف حوالہ ہنڈی، امریکی شہریوں سے فراڈ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
  • ارمغان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں مقدمہ درج
  • راولپنڈی: نو پارکنگ سے گاڑی اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے پر شہری کیخلاف مقدمہ
  • راولپنڈی؛ ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا