پیکا ایکٹ کیخلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بے یو جے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متنازع قانون کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا اور آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا۔ کیمپ میں بی یو جے کے رہنماؤں سمیت دیگر صحافیوں نے علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ بی یو جے رہنماں نے کہا کہ یہ احتجاج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر کیا جا رہا ہے۔ متنازع قانون کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام تک سچ کی رسائی یقینی بنانا ضروری ہے، لیکن حکومت صحافیوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کر رہی ہے۔ بی یو جے نے مطالبہ کیا کہ پیکا ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے، کیونکہ یہ قانون عوام کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی یو جے
پڑھیں:
بے دخل بھکاریوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے
حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلانے کافیصلہ کرلیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے پاکستانی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ عرصے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں نے حکومت کو شکایت کی تھی کہ پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں منتقل ہو رہے ہیں اور وہ ان ملکوں میں بھیک مانگتے ہیں جو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔