2025-02-02@08:34:09 GMT
تلاش کی گنتی: 54

«اسلامی تحریک پاکستان»:

    نون لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہ اسلامی تحریک پاکستان سید ساجد علی نقوی نے مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت میں گلگت بلتستان میں امن کے قیام اور تعمیر و ترقی کے کردار کو سراہا اور جی بی کے آئینی حیثیت کے تعین اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے مزید عملی اور تعمیری کردار کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے ذمہ داران اور سابق صوبائی وزراء پر مشتمل نمائندہ وفد کی اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سے اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور جی بی کے آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں گفت و شنید ہوئی۔ نون لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا۔اجلاس میں 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔  یہ بھی پڑھیے اب لانگ مارچ میں کسی سے بات نہیں ہوگی، جنید اکبر پی ٹی آئی کے مطابق پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں دوپہر 12 بجے اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ 
    ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر دیوار برہمن تعمیر کرکے اسے مستقل بارڈر کی شکل دینا چاہتا ہے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا لازم ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک دشمن سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتی ہیں، اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتار کر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائے، کشمیر کے عوام کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں کو بھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط سے نجات دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کرے،...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے کراچی دورے کو حتمی شیڈول بھی جلد ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا گیا۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں8 فروری عام انتخابات دھاندلی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا ایجنڈا زیر غور آیا۔26 نومبر کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزید مقدمات بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا۔انسانی حقوق تنظمیوں سے پنجاب حکومت کی غیر قانونی تصرفات پر نوٹس لینے کا...
    اسلام آباد : پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے، یہ ایک تاریک دن ہے جس میں عوام کے مینڈیٹ کو چھینا گیا، عمران خان مقبول ہیں ، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، اس وقت جو لوگ فیصلے کر رہے ہیں ان کی کوئی قانونی و آئینی حیثیت نہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوابی کے جلسے میں ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے، دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے۔
    اسلام آباد: پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو پارلیمان سے عجلت میں پاس کروانے اور صدر مملکت کا بھی بل پر عجلت میں دستخط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں پی آر اے پاکستان باڈی نے ہر سال 29 جنوری کو کالے قانون پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف یوم سیاہ بنانے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ پی آر اے پاکستان کی باڈی کا اہم اجلاس صدر عثمان خان کی صدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے ایجنڈا پیش کیا جس میں پیکا ترامیم، منظوری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ متنازعہ قانون کے خلاف ہر قومی اور بین...
    سندھ حکومت نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب پانچ فروری کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری بروز بدھ کو صوبے بھر میں چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر سال اہل پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس روز ہر سال ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک چھٹی کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم سالانہ چھٹیوں...
    حسنین ساجد: جماعت اسلامی غربی لاہوراور جمعیت اتحاد العلماء کے تحت کشمیر و فلسطین یکجہتی کانفرنس   ہوئی ،امیر العظیم نے کہا 5 فروری یوم کشمیر کا آغاز سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کیا تھا   جماعت اسلامی غربی لاہور اور جمعیت اتحاد العلماء کے زیر انتظام کانفرنس کا انعقاد ہوا، کشمیر و فلسطین یکجہتی کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام شریک ہوئے ،کانفرنس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ،امیر غربی لاہور علی ارتضیٰ حسنی ، قاری وقار چترالی،عبدالرحمن مجاہد ،قاری غلام یاسین تبسم ، عبدالرزاق حیدری ، قاری نور محمد ، بلال نفیس ، مولانا آصف سلیم،مولانا اعظم قاسم میر محمدی ،مولانا عمران ، قاری فضل الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے کارکن...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے منتخب 10 رکن ممالک کے مستقل مندوبین کو ظہرانہ دیا۔ نیویارک میں واقع پاکستان ہاؤس میں دیے گئے اس ظہرانے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوئے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ای-10 ارکان کو اقوام متحدہ کی امن قائم رکھنے کی مستقبل کی حکمت عملی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ رپورٹس کے مطابق اس بریفنگ کے بعد مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔ تفصیلات مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور لاہور میں جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔درخواست عالیہ حمزہ اورملک احمدبھچراوراعجاز بٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی. درخواست میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔درخواست میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن طریقے سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کا...
    نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب کی ریجنل کابینہ کا اعلان کردیا گیا، ریجنل کابینہ کے اراکین کی منظوری عاملہ سے لی گئی، نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ نامزد ریجنل کابینہ سے ریجنل صدر احتشام حیدر نے حلف لیا۔ 
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد آج سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، تحریک تحفظ آئین کے قائدین بھی شامل ہوں گے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا، پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی امور اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کےایجنڈے پر بات ہوگی جبکہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ نکات کو آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی  کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا...
    پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع  ہوں گے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔
    اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں
    لاہور: ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں لاہور (نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا نئے تنظیمی سیشن کا اہم اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت دفتر مجلسِ وحدت المسلمین ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 13 دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ہے، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں مولانا جاوید قصوری، علامہ احمد اقبال رضوی، مولانا شبیر قادری، مولانا مختار سواتی، حسن رضا کاظمی، میاں عبدالحمید، فاروق چوہان، پروفیسر ادریس یزدانی،...
    اسلام آباد: مولانا غلام حیدر جنڈالوی کشمیر کی تحریک آزادی کے ساتھ ساتھ  پاکستان کی تحریک آزادی کے عظیم رہنما اور ڈوگرہ سامراج کے خلاف جدوجہد کا ایک روشن استعارہ تھے۔ مولانا غلام حیدر جنڈالوی نے 1940 میں پونچھ کی خود مختاری ختم کرنے پر ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف کشمیری قوم کو متحد کرکے بھرپور تحریک چلائی۔ ڈوگرہ حکومت نے مولانا کو عوامی بیداری پیدا کرنے پر گرفتار کیا اور ریاست بدر کرکے انگریزوں کے زیر انتظام علاقے میں دھکیل دیا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے لاہور میں ہونے والے قرارداد پاکستان کے اجلاس میں  مولانا کو  شرکت کی خصوصی دعوت دی جہاں انہوں نے  کشمیری وفد کی سربراہی کرتے ہوئے شرکت کی۔ مولانا کے خطاب...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب ہوگئے۔روز نامہ جنگ کے مطابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا جو کہ آخرکار حل ہوگیا ہے۔ مزید :
    حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے، پی ٹی آئی نے 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا، حکومت نے مذاکرات جاری رکھنے پر اصرار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے 28 جنوری کے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے متعلق پیش رفت کو فوٹو سیشن سے آگے بڑھانا چاہتے تھے، بانی کی ہدایت کے مطابق اب کسی اور مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت کی...
    چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک میں عدالتی نظام کو جدید بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کروائی ہیں تاکہ شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے اعلیٰ معیار کو قائم کیا جائے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں اور مدعی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ان تک مؤثر انداز میں انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان کے عدالتی نظام کو مؤثر، فعال اور جدید بنانے کے لیے ایڈوانسڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سسٹم میں متعارف کرایا۔ نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی نظام کے تحت (ای- ایفیڈیوٹ)...
    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج بانی تحریک انصاف سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا کہ حکومت آج جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات ختم کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات ختم کر دیئے گئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج بانی تحریک انصاف سے میری اور دیگر وکلاء کی...
    پی ایف یو جے کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کی منظوری پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کل مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ افضل بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان  کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کااعلان کیا،حکومت نے 7روز میں کمیشن بناناتھا،آج تک کمیشن نہیں بنا اس لئے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ مزید :
    واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات کی ، کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ زرائع کے مطابق پاکستانی کاکس کے ممبر تھامس رچرڈ سوازی اور کو چیئر جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتِ حال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور جیک برگمین کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورۂ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کیلئے دبئی روانہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے لیے دبئی روانہ ہو گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے۔وزیرِ داخلہ نے...
    واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی  اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات کی ہے ۔کانگریس مین  تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق  ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ پاکستانی کاکس کے ممبر تھامس رچرڈ سوازی اور کو چیئر جیک برگمین  سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک، امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی اور  پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ ٹیسٹ رینکنگ؛ٹاپ 10بیٹرز اور بولرز میں کونسا قومی کھلاڑی شامل ؟جانیے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین...
    اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کیساتھ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
    اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )پیپلزپارٹی (پی پی) کے سابق سینیٹر اور بلاول زرداری کے سابق ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت لمبی نشست رہی، ملک کے حالات اور وطن عزیز کو جن بحرانوں کا سامنا ہے۔
    سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت لمبی نشست رہی، ملک کے حالات اور وطن عزیز کو جن بحرانوں کا سامنا ہے، ان تمام معاملات پر...
    دونوں رہنماوں کی اس ملاقات میں موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونیوالے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کی اس ملاقات میں موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونیوالے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و...
    اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت لمبی نشست رہی، ملک کے حالات اور وطن عزیز کو جن بحرانوں کا سامنا ہے، ان تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے دہشت گردی ہو یا معیشت اور ملکی سالمیت ہو مل کر ساتھ چلنا ہو گا، جس قدر ملک میں بحران ہے اس کی قیمت عوام ادا کر...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت لمبی نشست رہی، ملک کے حالات اور وطن عزیز کو جن بحرانوں کا سامنا ہے، ان تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے دہشت گردی ہو یا معیشت اور ملکی سالمیت...
    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکہ میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے لیکن وہ تعمیری لابنگ ہوتی ہیں، اسی طرح پی ٹی آئی والے بھی بے شک لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے ان کی شنوائی نہ ہو۔سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ امریکا کو کیوں پاکستان میں اتنی دلچسپی...
    PESHAWAR/DERA ISMAIL KHAN: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں ڈالنے سے فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ایک قبائلی جرگہ افغانستان بھیجے گی جو دو ہفتے کے اندر وہاں جاکر مسئلے کا حل تلاش کرے گا۔ سردار علی امین گنڈا پور نے یقین دلایا کہ افغان مسئلے کا جلد حل نکالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے بات چیت میں ناکامی کے بعد اب صوبائی حکومت اپنی کوششوں سے مسئلہ حل...
    اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکہ میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے لیکن وہ تعمیری لابنگ ہوتی ہیں، اسی طرح پی ٹی آئی والے بھی بے شک لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے ان کی شنوائی نہ ہو۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر ملک میں افراتفری اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینے پر تنقید کی ہے۔اتوار کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی منافقت کر رہی ہے کیونکہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے خود کرپٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط کاریوں سے متعلق مزید انکشافات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے عوام کی خدمت پر اپنی جیبیں بھرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے پی ٹی آئی...
    مراکش کشتی حادثہ کے حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ و سیکرٹری داخلہ شریک ہوئے نائب وزیراعظم نے مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کشتی حادثہ کے پاکستانی متاثرین کو بروقت معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسحاق ڈار نے مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جس میں متعدد افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں وزیر خارجہ نے حکومتی ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے بھی...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر جگہ مذہب کارڈ اور ریاست مدینہ کا نام استعمال کرتی ہے، تحریک انصاف مذہب کو اپنی کرپشن، گھناؤنے جرائم کو چھپانے کے لیے استعمال نہ کرے۔  انہوں نے کہا کہ آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، سزا بالکل قانون اور ثبوت کے مطابق ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سب سے بڑا ڈاکہ ہے جس سے راہ فرار نہیں اختیار کی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکیل صفائی...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے خوش آئند خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ پاکستان کے لیے اچھا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، چند دنوں میں حالات بہتر ہونے کی امید ہے، بیرسٹر گوہر جمعرات کو اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کو خوش آئند تو قرار دیا تاہم انہوں نے ملاقات کی تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہ رہے تھے کہ مذاکرات ہوں...
    ---جنگ فوٹو  سفارت خانۂ پاکستان کے 4 رکنی وفد نے ناظم الامور سید فراز زیدی کی قیادت میں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرپرسن ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات کی ہے۔سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جو موضوعات زیرِ بحث آئے ان میں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو گہرا کرنے کے مزید طریقوں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر معاملات شامل تھے۔دوسری جانب سفارت خانۂ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی کے مطابق خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ وفد کی ایک انتہائی خوش گوار اور گرمجوشی سے ملاقات ہوئی جس میں عالمی اور علاقائی سیاسی منظر نامے پر مکمل اور واضح بات...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے اس وقت 20 نام زیرِ غور ہیں۔ اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 17 جنوری کو ہوگا جس میں نامزدگیوں کا جائزہ لے کر کثرتِ رائے کی بنیاد پر ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اِن 20 ناموں میں ضلعی عدلیہ سے کچھ نام ایسے بھی ہیں جنہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے دے رکھے ہیں یا اُن کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ اور ممکنہ طور پر ہائیکورٹ کے جج بن جانے کے بعد یہی جج صاحبان اُن اپیلوں پر سماعت بھی کر سکتے ہیں تو کیا پاکستان تحریک انصاف کو ایسی نامزدگیوں پر تحفظات...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) نے یونی لیور پاکستان اور سید وینچر کے ساتھ پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سیکنڈ لائف پاکستان2.0کیلئے شراکت داری قائم کی ہے۔پہلے ایڈیشن کی کامیابی کی بنیاد پر سکینڈ لائف پروگرام کا دائرہ پلاسٹک کے کچرے سے بڑھا کر فوڈ ویسٹ، ای ویسٹ، ٹیکسٹائل، کاغذ اور مزید کچرے تک کر دیا گیا ہے۔سال2025میں پروگرام کو توسیع دی گئی ہے جو انوویٹرز، طالب علموں اور انٹرپرینورز کو2ndlife.pkپر وسائل تک رسائی، آئیڈیاز پیش کرنے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔پروگرام 2025کیلئے درخواستیں دی جاسکتی ہیں جو پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حل تیار کرنے والے انٹرپرینورز، تخلیق...
    پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024ء کو ظاہر ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سال 2024ء کا 71واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا۔ پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024ء کو ظاہر ہوئیں، سال 2025ء کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ حکام نے جیکب آباد میں پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
      سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم ـــ فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ایسا تاثر دینا کہ ٹرمپ آئے گا تو کچھ ہوگا غلط ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ امریکا میں نئی ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے پاکستان سے تعلقات اچھے ہونے پر خطے میں بہتری آئے گی۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور گورنر کا کرم کے معاملے میں کوئی لینا دینا نہیں، گورنر یہ بتا دیں کہ وہ کتنی مرتبہ کرم گئے۔ راولپنڈی میں 2500 افراد زخمی ہوئے: شیخ وقاص اکرم پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں فسطائی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار،، پرائس ٹیگ صرف ڈیڑھ کروڑ۔۔ پاکستان میں پہلی اسپورٹس کار متعارف۔۔۔جنوبی کورین کار ساز کمپنی ہنڈائی نے پاکستان میں سیڈان کارسوناٹا کا نیا ورژن سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو متعارف کرا دیا ہے۔ ہنڈائی نشاط پاکستان نے لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں گاڑی کی رونمائی کی ہے۔ آٹھ مختلف رنگوں میں دستیاب سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو پاکستان میں اسمبل ہونے والی سپورٹس کار ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Hyundai Pakistan (@hyundaipakistanofficial) گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ بکنگ 25 لاکھ روپے سے ممکن ہے۔ ہنڈائی...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں موجود امریکی ڈکٹیٹر اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے مستقبل کی سودے بازی کرتے ہیں،  اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے...
    نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں شریک صومالیہ کے وزیر نے اپنی تعلیم کے دوران قیام پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام اور خصوصا صومالیہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی، لڑکیوں کو معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شریک مسلم ممالک کے وزرائے تعلیم سے ملاقات کے موقع پر...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کرائے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے، کمیٹی دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل پہنچے گی۔فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی تیار ہے جیسے ہی اجازت ملے گی پہنچ جائیں گے۔ دوسری جانب صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹی کی آج دوپہر ڈھائی بجے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگی، تمام اراکین اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد  ایئرپورٹ پر سعودی عرب...
    اویس کیانی : وزیراعظم پاکستان سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنماؤں نے کہا مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم  ہیں ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔  سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر انکا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسلام آباد میں 11 سے 12 جنوری کو مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔  دونوں رہنماؤں نے اس اشتراک کی پائیداری اور افادیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس کانفرنس...
    اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ابراہیم حسین طہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔دو روزہ کانفرنس11 سے 12 جنوری تک کنونشن سینٹر اور مقامی ہوٹل میں جاری رہے گی جبکہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔کانفرنس کا انعقاد رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی تجویز پر کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل جمعہ 10 جنوری کو ایک خصوصی سیشن...
۱