اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ  اس سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو تعاون کرنا ہوگا، پاکستان کو بھی امریکا کی طرح غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بات  امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر  سے ملاقات  میں کہی جنہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر  ان سے اہم ملاقات کی ہے۔ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وفاقی وزیر طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی شریک تھے  ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایریک میئر میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ دہشتگردی، اسمگلنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ جون میں مشترکہ کائونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد تعاون بڑھانے میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے ایریک مئیر کو انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں لیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایریک مئیر نے مطلوب دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت اور اس میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔سینئر امریکی عہدیدار کی سربراہی میں امریکی وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کر رہا ہے۔ ایریک میئر نے منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے تحت فراہم مواقعوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس  موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، اس ضمن میں امریکی وفد کا دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔ قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
  • محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات
  • ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے
  • وفاقی وزیر داخلہ کی پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت
  • پاکستان کا عالمی برادری سے جائز مطالبہ!
  • ڈی پورٹ ہونیوالے تمام شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ