پاکستان تحریک انصاف شدید مالی مشکلات کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ نے ملازمین کی تنخواہوں پر کٹ لگا دیئے، پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تںخواہوں میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ نے ملازمین کی تنخواہوں پر کٹ لگا دیئے، پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تںخواہوں میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مالی مشکلات اور پارٹی اکاؤنٹس منجمد ہونے کے باعث کٹ لگایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک انصاف ملازمین کی
پڑھیں:
26 نومبر کا احتجاج: تحریک انصاف کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔