تحریک انصاف کا حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پر پنجاب کے تمام ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں احتجاج کے ہدایت جاری کردی گئی ہے.
(جاری ہے)
تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ریلیوں کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان سے وفاداری کا ثبوت دیں گے، ہمارے کارکن ریلیوں کے ذریعے پیغام دیں گے کہ ہم رجیم چینج کو نہیں بھولے واضح رہے کہ 10 اپریل 2022 کو پاکستان میں پہلی بار کسی منتخب وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا تھا. قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے تھے جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اس سے قبل سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ہونے والے پارلیمان کے ایوان زیریں کے اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے استعفے کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی اور سابق اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی تھی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک عدم اعتماد
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کا مزاحمتی سیاست ترک کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزاحمتی سیاست ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسٹبلشمنٹ کے خلاف کسی بھی قسم کی بات نہیں کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی خان کو حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کے اشتعام انگیز ویڈیو بیانات، سوشل میڈیا مہم آئندہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ منفی باتیں کرنے والے سوشل میڈیا پر کمائی کیلئے پارٹی کا استعمال کر رہے ہیں قیادت اس کی حامی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید خود بھاگا ہوا ہے اور کارکنوں کو مسائل میں ڈال رہا ہے، وہ کس حیثیت میں یہ کر رہا ہے، علیمہ خان منع کرنے کے باوجود یوٹیوبر سے باتیں کرتی ہیں، اس وجہ سے نہیں مل رہا، ملک کو آگے بڑھانے کے لیے مثبت طریقے سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔