اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کریگی جبکہ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہمیں مطلع نہیں کیا گیا۔ 
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملکی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شریک کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ تذبذب کا شکار ہے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہو گی۔
جبکہ پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور ان کے فیصلے کے بغیر کسی بھی کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت اور ان کے حکم کے بعد ہی کسی کمیٹی یا کسی معاملے میں آگے بڑھے گی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بانی سے مشاورت کریں گے۔ 
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں عسکری قیادت موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔ 

شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پی ٹی آئی

پڑھیں:

بڑھتی دہشتگردی، حکومت کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں کو دعوت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی، پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اہم امور سامنے آگئے
  •    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات 
  • قومی سلامتی صورتحال پر  پارلیمانی کمیٹی   کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب، عسکری قیادت بریفننگ دیگی
  • بڑھتی دہشتگردی، حکومت کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے پر مشاورت، اعلی عسکری قیادت، انٹیلییجنس چیفس کی شرکت متوقع
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے پر مشاورت، اعلی عسکری قیادت، انٹیلییجنس چیفس کی شرکت متوقع