UrduPoint:
2025-03-23@14:41:00 GMT
سفیر پاکستان بلال حئی کی سٹیٹ سیکرٹری ٹو منسٹر آف مائیگریشن اینڈرس ہال سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء)سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے سٹیٹ سیکرٹری ٹو منسٹر آف مائیگریشن مسٹر اینڈرس ہال سے ایک خصوصی ملاقات کی سفیر پاکستان نے ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات سے متعلق امور ، دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے عوام کے درمیان تبادلے کیساتھ اسلام آباد میں قائم سویڈش سفارتخانہ میں گزشتہ دو سال سے کونسلر سروسز کی معطلی ختم کرنے اور سویڈش سفارتخانہ میں کونسلر سروسز کی جلد بحالی کا معاملہ اٹھایا ۔
سفیر پاکستان نے ملاقات میں پاکستانئیوں کو ویزا کے حصول کیلئے پاکستان سے باہر دوسرے ممالک میں جانے اور ان سے پیش آنے والی مشکلات کا زکر بھی کیا ۔ سویڈن میں تعینات سفیر پاکستان بلال حئی گزشتہ سال سٹاک ہوم میں اپنی تعیناتی کے بعد سے اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانہ میں کونسلر سروسز کی بخالی کیلئے سرگرم ہیں اور وہ سویڈن کے تمام متعلقہ اداروں اور شخصیات سے ملاقاتوں میں کونسلر سروسز کی بحالی کا مدعا اٹھا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
سویڈن کی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کا ایشو بنا کر اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانہ میں کونسلر سروسز کو 14 اپریل 2023 میں معطل کر دیا تھا جبکہ ان دو سالوں میں پاکستانی وزارت خارجہ اور سویڈن میں تعینات پاکستانی سفیر کی جانب سے سرگرمیاں معطل کرنے کے اسباب کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سویڈن کے سفارتی مشن کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ سروسز کی بخالی کا معاملہ سویڈن کی وزارت خارجہ اور وزارت امیگریشن کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں ۔ پاکستان کی سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی 2023 میں دو بار سویڈن کا دورہ کر چکی ہیں جبکہ گزشتہ برس پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسخاق ڈار نے بھی پاکستان میں تعینات سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا وون سے ملاقات کے دوران کونسلر سروسز کی بحالی کا معاملہ اٹھایا تھا ۔سویڈن میں پاکستانی طلبا کی ایک بڑی تعداد تعلیم کے حصول کیلئے آتی رہی ہے جبکہ اس عمل سے پچھلے دو سالوں میں ایک بڑی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے پاکستانی طلبہ جو سویڈن میں تعلیم کے خواہشمند ہیں وہ طلبہ گزشتہ دو سالوں میں فیس ادا کرنے کے باوجود ویزے سے محروم رہے ہیں جبکہ سویڈن میں پاکستانی امیگرینٹس جنکی تعداد 45 ہزار کے قریب ہے ان کی فیملی کو ویزا کے حصول کیلئے ایتھوپیا جانا پڑھتا ہے جس سے سفری دشواری کےساتھ مالی اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے سفیر پاکستان بلال حئی سے ملاقات کے دوران سٹیٹ سیکرٹری ٹو منسٹر آف مائیگریشن اینڈرس ہال نے سویڈن اور پاکستان کے مابین مثبت دو طرفہ تعلقات کو سراہا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں کونسلر سروسز کونسلر سروسز کی سفارتخانہ میں سفیر پاکستان سویڈن میں سے ملاقات بلال حئی سویڈن کے
پڑھیں:
امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، گورنر سٹیٹ بینک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مارچ 2025)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وہ وفاقی حکومت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔(جاری ہے)
رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے۔
رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 2.8 فیصد سے زائد جی ڈی پی گروتھ کی توقع ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیاتھا۔ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اورپاکستان کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے تھے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو دو ارب ڈالر ملنے کی یقین دہانی کروادی تھی۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیاتھا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی تھی۔ 37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی تھی۔ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھی بات چیت ہوئی تھی۔عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہاگیاتھاکہ آئی ایم ایف ٹیم نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیاتھا۔ آئی ایم ایف جائزہ ٹیم 24 فروری سے 14مارچ تک اسلام آباد اور کراچی میں رہی تھی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ پاکستان کے ساتھ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایاگیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا تھا۔