عمران کیلئے ریلیف کی کوششں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی PTI سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کے ہم درد امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ کی اسلام آباد میں سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش ہیں۔
پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہونے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں، وہ بیک چینل مذاکرات کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملٹری اسٹیبلشمنٹ مسلسل اس بات پر اصرار کرتی رہی ہے کہ وہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرے گی اور یہ سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔
انصار عباسی
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کے
پڑھیں:
عمران خان کی9مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کوجلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔(جاری ہے)
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔فاضل عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوسمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔