پاکستان کے علماء کرام نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے جہاد کا اعلان کردیا، شاداب نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، او آئی سی اسرائیل کے ظالمانہ، غاصبانہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرے، اُمت مسلمہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں سانحہ نشتر پارک اور فلسطین کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی، 11 اپریل 2006ء میں عیدمیلاد النبی (ص) کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کی اعلیٰ قیادت سمیت 63 علماء و مشائخ کو شہید کردیا گیا تھا، جس میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد عباس قادری، مرکزی رہنماؤں افتخار احمد بھٹی، مولانا اکرم قادری، مرکزی رابطہ کمیٹی کے ڈاکٹر عبدالقدیر عباسی و کارکنان شامل ہیں، دعائیہ تقریبات میں شہداء کی بلندی درجات کیلئے اور ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔ دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، خیموں میں رہنے والے مظلوم جو انسانی امداد اور خوراک کیلئے پریشان حال تھے ان پر بمباری اسرائیل کی بزدلانہ حملے ہیں، اسلامی ممالک بے حسی اور خاموشی کو توڑ کر فلسطین میں اسرائیلی مظالم و مسلم نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو محب وطن قوتوں کو آگے لانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ نشتر پارک عید میلاد مصطفی (ص) کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، سانحہ نشتر پارک کو 19 سال ہوچکے مگر اصل کرداروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا، ہمارے علماء و قائدین اہلسنت نے ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور دنیا کو پیغام دیا دین کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیئے، عدالتوں اور اداروں نے سانحہ نشتر پارک کے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہیں دلایا جو تشویشناک عمل اور دہشتگردوں کو آکسیجن دینے کے مترادف ہے، اہلسنت ملک کی پرامن اور اکثریت ہیں مگر ہمارے ہی حقوق کو غصب کیا جارہا ہے۔ شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ سانحہ نشتر پارک کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، ملک میں رہ کر ہی عوام کی خدمت انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علماء کرام نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے جہاد کا اعلان کردیا، او آئی سی اسرائیل کے ظالمانہ، غاصبانہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرے، اُمت مسلمہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان سنی تحریک سانحہ نشتر پارک دعائیہ تقریبات فلسطینیوں کی کا اعلان کے شہداء ملک کی نے کہا
پڑھیں:
تحریک انصاف کا حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پر پنجاب کے تمام ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں احتجاج کے ہدایت جاری کردی گئی ہے. پنجاب کے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے ہر حلقے کے ایم این اے، ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈرز کو ریلی میں پارٹی پرچم اور زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت دی گئی ہے پارٹی قیادت کی جانب سے ضلعی سطح پر راہنماﺅں کو کہا گیا ہے کہ ریلیوں کی ویڈیو بنا کر بھیجی جائے.(جاری ہے)
تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ریلیوں کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان سے وفاداری کا ثبوت دیں گے، ہمارے کارکن ریلیوں کے ذریعے پیغام دیں گے کہ ہم رجیم چینج کو نہیں بھولے واضح رہے کہ 10 اپریل 2022 کو پاکستان میں پہلی بار کسی منتخب وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا تھا. قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے تھے جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اس سے قبل سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ہونے والے پارلیمان کے ایوان زیریں کے اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے استعفے کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی اور سابق اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی تھی.