پاکستان تحریک انصاف کا نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا افغانستان سے دہشت گردی اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی فرنٹ لائن پر ہے، اس لئے سب سے زیادہ نقصان یہاں ہورہا ہے۔شیخ وقاص نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس اور عوام کی شہادتیں سب سے زیادہ ہیں، دہشت گردوں کا خیبر پختونخوا پولیس ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔ یہاں کے عوام اور پولیس قربانیاں دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ عید تک اپوزیشن کی گرینڈ الائنس تشکیل دے سکیں، جے یو آئی ف اور جماعت اسلامی سمیت جی ڈی اے سے سندھ میں ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2  الگ الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  14-15 مارچ  کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں نو خوارج مارے گئے،  خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے یہ اپریشن ضلع مہمند میں کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران  سیکیورٹی  فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشاںہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔

بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2  جوان حوالدار محمد زاہد (عمر: 37 سال، ضلع ملاکنڈ کے رہائشی) اور سپاہی آفتاب علی شاہ (عمر: 26 سال، ضلع چترال کے رہائشی) نے بہادری سےلڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ایک اور واقعے میں جو جنرل ایریا مدی، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ہوا،  سیکیورٹی  فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجتاً 2 خوارج ہ۔

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اس علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے خوارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی جا رہی ہیں،  پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل ایکشن پلان 2 چھوڑیں، پہلے والے پر مکمل عملدرآمد کرلیں، گورنر خیبر پختونخوا
  • پی ٹی آئی کا قومی سلامتی اجلاس سے قبل عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اِن کیمرہ اجلاس سے قبل سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
  • تحریک انصاف نے نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں بنی گالا سے گرفتار کارکن سے لا تعلقی کا اعلان کردیا
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ  اجلاس، پی ٹی آئی نے بھی شرکت کا فیصلہ کرلیا
  • ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب
  • تحریک انصاف کا دہشت گردی کے خلاف لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان
  • تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک