اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مختلف مکاتب فکر اور جماعتوں کے ساتھ مل کر فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کونسل کے صدر اسد اللہ بھٹو نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری سندھ قاضی احمد نورانی،مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر اعجاز مصطفیٰ، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ جعفر علی سبحانی، فلسطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابرابومریم، محمد حسین محنتی، ثقلین اسحاق، سید حسین کاظم، قاری محمد زاہد سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فلسطین میں جاری مظالم اور عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کے لیے نہایت اہم ہے اور اس پر خاموشی اختیار کرنا ظلم کی حمایت کے مترادف ہے۔ اجلاس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین کے مسئلے پر عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرے اور فلسطینی عوام کے حق میں اپنا واضح مؤقف پیش کرے۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ نہ صرف اہم بلکہ حساس ہے، فلسطین میں جاری مظالم کے باوجودعالمی برادری کی جانب سے کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بدترین اسرائیلی مظالم کے باوجود غزہ میں مزاحمتی قوت کو ختم نہیں کیا جاسکا، حکومت پاکستان فلسطین کو اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ بنائے۔ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران میڈیا سے درخواست کی کہ غیر اخلاقی امور سے پرہیز کیا جائے۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران مہنگائی، لوڈشیڈنگ، اور دیگر عوامی مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور خصوصاً مساجد اور نمازیوں کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے دوران اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی بحران جیسے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے، آمد رمضان سے قبل شہر بھر کی بالخصوص مساجد کے اطراف صفائی کا اہتمام کیا جائے، حکومت مہنگائی پر قابوپائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات کرے، اسی طرح رمضان المبارک میں سحر افطار کے اوقات میں بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ قاضی احمد نورانی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کی حمایت میں عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کرے اور سفارتی سطح پر مؤثر حکمت عملی اپنائے۔ انہوں نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں کرنے اور شہر میں بڑھتی ٹریفک جام کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے مطالبات کیے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رمضان المبارک اجلاس میں نے کہا کہ کے دوران کیا جائے کے لیے کے صدر

پڑھیں:

اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا ہے، وہ آج بھی القسام بریگیڈز کا مقابلہ نہیں کرسکتا، اسی لیے وہ غزہ کے بچوں کو شہید کررہا ہے، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں۔

کراچی میں شارع فیصل پر غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہودی احسان فراموش ہیں، مسلم ممالک کو بھی نہیں چھوڑیں، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے اور اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: جماعت اسلامی کے زیراہتمام ’یکجہتی غزہ نائٹ ‘، ہزاروں افراد کی شرکت

انہوں نے کہ فلسطین کو ضرور آزادی نصیب ہوگی، لیکن تماشا دیکھنے والے جب تماشا بنیں گے تو کون ان کی مدد کو آئےگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اہل غزہ جس مصیبت میں ہیں وہ بیان سے باہر ہے، ڈیڑھ سال میں 60 سے 70 ہزار فلسطینیوں کا لہو بہہ چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یو این انسانی حقوق کا چارٹر دہشتگردی کرنے والوں نے دریا برد کردیا، اس وقت فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کا کوئی عملی کردار نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور اقوام متحدہ قراردادیں پاس کررہا ہے، مسلم حکمران ایسے ہی خاموش رہے تو داستان تک نہیں رہے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ امریکا میں بھی 50 فیصد لوگ فلسطین کے حامی ہیں، مغرب میں رہنے والے باضمیر لوگ ان کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں، لیاقت علی خان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کہا گیا تھا لیکن انہوں نے کہاکہ ہماری بنیاد برائے فروخت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: غزہ کے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’فلسطین وائٹ کوٹ مارچ‘ کا انعقاد

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہاکہ ہم 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، جبکہ 18 اپریل کو ملتان میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے مارچ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل اسرائیلی مظالم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان حماس غز یکجہتی مارچ غزہ فلسطین کراچی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کیخلاف عالمی پالیسی تیار کی جائے : محسن نقوی : مل کر کام کرینگے: امریکی ارکان کانگریس
  • اسرائیل کے بارے میں حکومت قائداعظم کی قومی پالیسی پرکھڑی ہے: وفاقی وزیرقانون
  • قومی اسمبلی میں فلسطینی عوام کےساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئےمتفقہ قراردادمنظو ر
  • بتایا جائے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟حامد رضا
  • جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، چین کا مطالبہ
  • اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں، حافظ نعیم الرحمان
  • امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
  • نئی نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، تحفظات سن کر فیصلہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
  • انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب