سرمد علی ای پی این ایس کے صدر جبکہ ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ 

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق عام اور نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کیلئے اے پی این ایس اجلاس منعقد ہوا۔ 

اس میں کہا گیا کہ سرمد علی صدر اور ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ اطہر قاضی سیکریٹری جنرل جبکہ شہاب زبیری نائب صدر منتخب ہوگئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ محسن بلال جوائنٹ سیکریٹری جبکہ نوید کاشف فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

آئی ایم ایف پاکستان مذاکرات مثبت قرار،اعلامیہ جاری

 آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا اور کہا پاکستان نےموجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ جس میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزے اور کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بات چیت ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا، قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق مزاکرات میں صحت عامہ، تعلیم کے فروغ ، سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔ خیال رہے پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر قرض ملے گا،ایک ارب ڈالر قرض قسط اور ایک ارب ڈالرکلائمیٹ فنانسنگ کے لیے منظوری ہوگی۔ ذرائع وزارت خزانہ نےبتایا ہے قرض قسط اورکلائمیٹ فنانسنگ منظوری ایک ساتھ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • طورخم بارڈر کی تین ہفتوں سے زائد بندش، پاک افغان سالانہ تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا سامنا
  • روسی، چینی، ایرانی نائب وزرائے خارجہ ملاقات، اعلامیہ جاری
  • آئی ایم ایف پاکستان مذاکرات مثبت قرار،اعلامیہ جاری
  • طورخم بارڈر کی بندش، پاک افغان سالانہ تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی
  • پاکستان: ایکس پر پابندی لیکن حکومتی عہدیداروں کو استثنیٰ؟
  • تمباکو سے سالانہ 770 ارب کا نقصان، صحت عامہ پالیسی کے تحت ٹیکس کا مشورہ
  • چین ، روس اور ایران کا ایرانی جوہری معاملے پر اجلاس کا انعقاد
  • جرمنی نے پاکستان کو شکست دیکر جونیئر ہاکی سیریز 0-4 سے جیت لی