سیکرٹری اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کی شائقین کو پاکستان اور عمان کے میچزدیکھنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سیکرٹری اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن سید ضیااللہ شاہ نے ہاکی شائقین اور اسلام آباد کے شہریوں سے 11اور 12اپریل کو پاکستان اور عمان کے ہاکی میچز میں شرکت کی اپیل کر دی ۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں سیکرٹری اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن سید ضیااللہ شاہ نے کہا ہے کہ جس طرح آپ لوگوں نے پاکستان اور جرمنی جونیئر ہاکی کپ کو کامیاب بنایا اور ساری دنیا میں یہ میسج گیا کہ پاکستان میں اب بھی ہاکی کے کھیل سے محبت کرنے والے موجود ہیں ، تمام شائقین اور اسلام آباد کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ 11اور 12 تاریخ کو ساڑھے 4بجے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں آئیں جہاں پر پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے میچز ہونے والے ہیں ،پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سب اولمپئین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں یہ میچز دیئے ، ہم ان میچز میں بہترین مہمان نوازی کیلئے پرعزم ہیں ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور عمان

پڑھیں:

گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال ، کراچی پورٹ پر کام بند، ملک میں اشیاء کی قلت کا خدشہ

کراچی (نیوزڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس ڈالر ڈیٹینشن لگتا ہے۔ تاجروں نے حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز سے مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کرنٹ لگنے سے بچے کی موت؛ ضمانت خارج ہونے پرلیسکو افسران عدالت سے فرار

متعلقہ مضامین

  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال:کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال ، کراچی پورٹ پر کام بند، ملک میں اشیاء کی قلت کا خدشہ
  • شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیم دل کی سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے شام پہنچ گئی
  • سرکاری نرخ مسترد، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان
  • فچ درجہ بندی میں بہتری خوش آئند مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ
  • ایف بی آرسیلزٹیکس میں آنے والے مسائل کا فوری حل کرے‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن
  • سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ
  • پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیانتخاب پر تنازع، ڈی جی ٹی او نے وضاحت طلب کرلی
  • اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس، ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز جمعرات کو نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان