2025-02-24@13:07:21 GMT
تلاش کی گنتی: 4115

«صدارتی محل»:

(نئی خبر)
    کراچی میں ہونے والا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی تبلیغی جماعت کے تحت منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاون گلشن بہار میں سہ روزہ کراچی تبلیغی اجتماع  اتوار کو دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ اجتماع میں لاکھوں افراد شریک تھے جبکہ اتوار کی صبح بھی دعا میں شریک ہونے کے لیے شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ قافلوں کی شکل میں پہنچے۔ اتوار کو بعد فجر ڈاکٹر سلیم کا خصوصی بیان ہوا۔اجتماع میں ہدایات مولانا ضیاء الحق دیں جبکہ اختتام پر خصوصی دعا مولانا احمد بٹلہ نے کرائی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ہم سب اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاریں۔دنیا کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو رمضان سے قبل بریک نہ لگ سکا، زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 160روپے تک جاپہنچی۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 154 روپے 27 پیسے فی کلوہوگئی، 2025 کے ڈیڑھ ماہ میں چینی اوسط15 روپے 63پیسےفی کلومہنگی ہوگئی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ میں چینی اوسط 22 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، 2025کےآغازپرملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے64 پیسےفی کلو تھی اعداد و شمار کے مطابق ڈھائی ماہ قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت131روپے85پیسے فی کلو تھی البتہ ایک سال قبل 15 فروری 2024 کو چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 48 پیسے فی کلو تھی۔ سرکاری دستاویز کے...
    کراچی: حکومت کی جانب سے ایف بی آر کے اختیارات کم کرنے کے فیصلے پر بزنس کمیونٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی حکمت پر پاکستان بزنس کونسل نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا مطالبہ : ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار لے لیا گیا پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ تجارت وصنعتی ایوان اور تاجربرادری طویل عرصے سے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی یونٹ کو الگ کرنے کا مطالبہ...
    ایسے وقت میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، بھارتی ہاکی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے آمادہ نظر آتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند ہے، تاہم اس بیچ دونوں حکومتوں کی اجازت درکار ہے۔ صدر ہاکی فیڈریشن کے مطابق جرمنی کی جونئیر ہاکی ٹیم 2 مارچ کو پاکستان پہنچے گی، جرمن ٹیم اسلام آباد میں 10 مارچ کو میچ کھیلے گی جبکہ 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ آپ اور...
    پنجاب حکومت نے لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے شہر میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ اس مہم کا مقصد لاہور کو آکسیجن حب بنانا اور شہریوں کو تازہ آکسیجن اور صاف فضا فراہم کرنا ہے۔ دریائے راوی کے کنارے وسیع سبز بیلٹ بنانے کے منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 144 ایکڑ پر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس منصوبے سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئے گی، بلکہ لاہور کی فضاؤں میں تازگی بھی آئے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے...
    نریندر مودی کے دورے کے محض 2 روز بعد ہی امریکا نے مزید 116 بھارتیوں کو ڈی پورٹ کرکے واپس بھارت بھیج دیا۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکا سے 116 بھارتیوں کو لے کر ایک اور طیارہ امرتسر ہوائی اڈے پر پہنچا، یہ 10 دن میں اس طرح کی دوسری پرواز ہے، جو ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے کریک ڈاؤن اور غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کا حصہ ہے۔ بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکالنے کا پہلا مرحلہ 5 فروری کو دیکھنے میں آیا تھا، جب ایک امریکی فوجی طیارے نے 104 بھارتیوں کو امرتسر پہنچایا تھا، توقع ہے کہ 157 افراد کو لے کر تیسرا طیارہ آج بھارت...
    فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کے کسی بھی منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، فلسطینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز غزہ:فلسطین کے صدر محمود عباس نے ایتھوپیا میں افریقی یونین کے اڑتیسویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چاہے وہ غزہ کی پٹی میں ہو، مغربی کنارے میں یا مشرقی یروشلم میں۔ محمود عباس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر اپنے جائز حقوق...
    بھارتی ٹیم کا پہلا دستہ چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے باقی ٹیم کیساتھ سفر نہیں اور الگ گاڑی میں ٹیم ہوٹل پہنچے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کی دبئی آمد پر بھارتی فینز کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا، اس موقع پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم کی قیادت ایئرپورٹ پر قیادت کی جبکہ ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑی ہوٹل سے ٹیم بس میں روانہ ہوئے۔ مزید پڑھیں: شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا تاہم کے ایل راہول کی غیر موجودگی نے شائقین کو...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی کے لیے 50 سے زائد جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج، کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریا پولیس کے لیے مزید 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری شروع کر دی گئی۔ فتنہ الخوارج کے خلاف پنجاب پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز اسکوپ خریدے جا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور...
    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں خود کو زیادہ روحانی اور خدا کے قریب محسوس کرتی ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت کچھ دیکھا اور تجربہ کیا ہے، دوسری چیزیں آتی جاتی رہتی ہیں جو چیز باقی رہتی ہے وہ صرف محبت اور وفاداری ہے۔ معروف اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال اور اس کے بعد کی زندگی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح غم نے زندگی میں اہم کردار ادا کیا اور اللّٰہ تعالیٰ کے قریب تر کیا۔ اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ نے کہا کہ...
    مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیورکوقصوروار ٹھہرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔ ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ٹرالر ڈرائیور...
    سچ کی شہ رگ پر انگلی رکھ کر ریاستیں چلائی جاسکتی ہوتیں تو کوئی آمر قضا کا سزاوار نہ ہوا ہوتا۔حکمرانوں نے 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ کی تلوار ایک ساتھ لٹکا کرجو کارنامہ سرانجام دیا ہے اس پر پھولے نہیں سماتے وہ بھول گئے ہیں کہ کبھی کبھی صیاد اپنے ہی دام میں آجایا کرتا ہے ۔ حکمران جمہوریت کے گھوڑے پر چڑھ کر آئیں یا آمریت کی رتھ پر سوار ہوکر، اپنے کئے کی جزا وسزا پائے بغیر کبھی نہیں گئے۔ فارم 47 کی کاغذی کشتی ہچکولے کھانے کے باوجود بھی ڈوب نہیں رہی تو یہ حکمرانوں کی لیاقت کا کمال نہیں بلکہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ کی حب الوطنی کا طلسم ہے، جس کا...
    اداکارہ صبا قمر کا کہناہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما تا بلکہ اس کیلئے فن کا ہو نا بھی بہت ضروری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ،ایسے لوگ زندگی کا سرمایہ ہوتے ہیں،ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز کے علاوہ کوئی بھی شعبہ ہو اگر آپ اسکی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اسکے برعکس اپنے فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے، صبا قمر نے کہا کہ مشکل...
    بھارت کے سابق اداکار اور ’’اسٹائل‘‘ اور ’’ایکسکیوزمی‘‘ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔ ساحل خان نے ویلنٹائن کے موقع پر دبئی میں 22 سالہ میلینا الیگزینڈر سے شادی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan) میلینا الیگزینڈر سابق بھارتی اداکار ساحل خان سے عمر میں 26 سال چھوٹی ہیں۔ جوڑے کے درمیان عمر کے اس فرق پر صارفین نے کافی مذاق بنایا تھا لیکن ’’اسٹائل‘‘ فلم کے اداکار نے شادی کے بعد اپنے انٹرویو میں عمر...
    لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ بھارت میں ری ریلیز ہوئی ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 4 دنوں میں تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر ہر جانب صرف اس فلم اور اداکارہ ماورا حسین کا چرچہ ہو رہا ہے، اس کے علاوہ بھارتی اداکار اور فن کاروں نے بھی فلم کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی فلم صنم تیری قسم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا...
    نئی دہلی: امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 119 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا، جو خصوصی پرواز کے ذریعے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق، امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت ان افراد کو امریکا سے بےدخل کیا گیا۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے تحت بےدخل کیے جانے والے بھارتی شہریوں کا دوسرا گروپ ہے۔  بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اور پرواز میں 157 مزید بھارتیوں کو ملک بدر کر کے بھارت بھیجا جائے گا۔ ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی شہریوں کے مطابق، امریکی حکام نے انہیں زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر بھیجا، جس پر وطن واپس پہنچنے پر ان کے اہل خانہ نے شدید غم و...
    لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کی فضائی آلودگی اور اسموگ کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے شہر میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کردیا۔ اس مہم کا مقصد لاہور کو آکسیجن حب بنانا اور شہریوں کو تازہ آکسیجن اور صاف فضا فراہم کرنا ہے۔ دریائے راوی کے کنارے وسیع سبز بیلٹ بنانے کے منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 144 ایکڑ پر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس منصوبے سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئے گی، بلکہ لاہور کی فضاؤں میں تازگی بھی آئے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور...
    بھارت سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ لڑکے نے کمال کر دیا، ایک ہی دن میں 6 عالمی یکارڈز بنا لیے۔ انسانی کیلکولیٹر کے نام سے پہنچانے جانے والے 14 سالہ آریان شکلا نے دبئی میں ایک ہی دن میں ذہنی طور پر 30.9 سیکنڈ میں 100 کے 4 ہندسوں کے نمبروں کو جمع کرنے، 1 منٹ 9.68 سیکنڈز میں 200 کے 4 ہندسوں کو جمع کرنے اور 50 کے 5 ہندسوں کے نمبروں کو 18.71 سیکنڈ میں جمع کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 5 منٹ 42 سیکنڈز میں 20 ہندسوں کے نمبروں کو 10 ہندسوں کے نمبروں سے تقسیم دینے، 51.69 سیکنڈ میں دو پانچ ہندسوں کے نمبروں کو 10 سیٹس سے ضرب...
    پاکستان ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی ٹیم نے جیت لیا۔فائنل مقابلہ میں واپڈا ٹیم کو شکست دے دی، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقدہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ گوجرانولہ میں اختتام پزیر ہو گئی۔فائنل مقابلہ میں پاک آرمی نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو پندرہ دو سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، تیسری اور چوتھی پوزیشن کے مقابلے میں ایچ ای سی نے پولیس کو 10-16 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
    بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچی۔ ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مذہبی تہوار کمبھ میلے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر رش ہے۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور مالیاتی تکمیل کی آخری تاریخ 1 جون 2025 مقرر کر دی ہے، جو پہلے طے شدہ اکتوبر کی مدت سے چار ماہ پہلے کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ جس کی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، وسیع تر اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاستی مالی بوجھ کم کرنا اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ دی نیوز نے سیکرٹری نجکاری ڈویژن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور تصدیق کے لیے انہیں سوالات بھیجے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم، نجکاری کمیشن...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سموگ اور فضائی آلودگی کے مستقل حل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ اس منصوبے کا مقصد لاہور کو آکسیجن حب میں تبدیل کرنا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔ دریائے راوی کے کنارے قدرتی ایئر فلٹر بنانے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 144 ایکڑ پر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر چھ لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس اقدام کو سموگ کے خلاف پنجاب حکومت کی تاریخی جنگ قرار دیا اور کہا...
    حریت رہنما نے لکھا کہ بھارتی فورسز کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں اور بے گناہ شہریوں کے قتل پر ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مورس ٹڈ بال بنز Morris Tidball Binz’s سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں تشدد اور حراستی ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین وانی نے لکھا ”مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے حراستی تشدد کا مسلسل اور منظم...
    لاہور میں 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے کوٹھا پنڈ سے ملزم کو حراست میں لیا۔ لاہور پولیس کے ترجمان  کے مطابق ملزم نے چند روز قبل 10 سالہ علی سے ذیادتی کی تھی، گزشتہ شام کو ملزم نے دوبارہ بچے سے ذیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور کیا ملزم عبدالرحمان کی فرار ہونے کی کوشش گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
    صنعت وپیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین کے زیر صدارت لاہور میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں رمضان پیکج کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے میونسپل کی سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ کو مقررہ نرخوں پر چینی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چینی کے سٹال رمضان سے تین دن قبل لگائے جائینگے اور ستائیس رمضان المبارک تک فعال رہیں گے۔ ایک پریس کے مطابق رمضان کے دوران چینی ایک سو تیس روپے فی گلوگرام دستیاب ہوگی۔ہر شخص قومی شناختی کارڈ دکھانے پر پانچ کلوگرام تک...
    بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 112 کروڑ روپے مالیت کا تحفہ ملا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔ سوکیش چندر شیکھر نے جیل سے بھیجے گئے ایک رومانوی خط میں اس تحفے کا انکشاف کیا۔ خط میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلف اسٹریم جیٹ جیکولین کے لیے ہے جس کا رجسٹریشن نمبر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحفہ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ جیکولین اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر کا بآسانی سفر کرسکیں۔ سوکیش...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فارم میں آگئے، 487 دن بعد سینچری جڑ دی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون...
    لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت،صنعت اور انفرا اسٹرکچر کا دور اپنے عروج پر ہے ، مریم نواز ہر شعبے میں انقلابی اور تاریخی اقدامات اٹھارہی ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کے لیے تاریخی 400 ارب کا کسان کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے، کسانوں کو گرین ٹریکٹر،سپر سیڈرز اور کرایہ پر مشینری کی فراہمی کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے ، مریم...
    ذرائع کے مطابق نئی دلی کے مسط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مقامی پولیس کانسٹیبل فردوس احمد بٹ، معلم محمد اشرف بٹ اور محکمہ جنگلات کے ملازم نثار احمد خان کو برطرف کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے مزید تین مسلمان ملازمین کو برطرف جبکہ ایک اور کشمیری کی املاک ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی دلی کے مسط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مقامی پولیس کانسٹیبل فردوس احمد بٹ، معلم محمد اشرف بٹ اور محکمہ جنگلات کے ملازم نثار احمد خان کو برطرف کر دیا ہے۔ برطرف شدہ ملازمین جھوٹے الزامات کے تحت پہلے ہی مختلف جیلوں میں بند...
    پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں تو مقابلہ کھلاڑیوں کے درمیان ہی نہیں ہوتا بلکہ مسابقت کی یہ فضا شائقینِ کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ تماشائی مخاصمانہ فضا کا براہ راست حصہ ہوتے ہیں، اس لیے ان کے دل میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نرم گوشہ کم ہی ہوتا ہے۔ تماشائیوں کی اس گرم مزاجی نے بعض مرتبہ بڑی نازک صورت حال بھی پیدا کی ہے۔ تناؤ کی اس تیز لہر میں جس کھلاڑی نے دیارِ غیر میں عوام کے دل میں گھر کیا، ان میں بشن سنگھ بیدی کا نام سر فہرست ہے۔ ان کی پاکستانیوں سے دل وابستگی کی چند حکایات اس کھیل کے تذکروں میں محفوظ ہیں۔ معروف...
    لاہور: دنیا کا سب سے بڑا سمندر بحرالکاہل ہر پانچ تا تین سال میں پانی گرم اور ٹھنڈا ہونے کے ایک آب وہوائی چکر (El Niño Southern Oscillation) سے گذرتا ہے، اس چکر کا گرم دور ’’ال نینو‘‘اور سرد دور ’’لانینا‘‘کہلاتا ہے.  یہ قدرتی چکر عالمی آب و ہوا پہ اثرانداز ہوتا ہے اگر لانینا کی سرد پانی سے لدی ہوائیں گرمیوں میں پاکستان پہنچیں تو موسم ٹھنڈا کرتی اور بارشیں لاتی ہیں، سردیوں میں آئیں تو سردی بڑھاتی اور مناسب بارشیں بھی برساتی ہیں.  اس بار مگر بحرالکاہل کا پانی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے قدرتی طور پہ ٹھنڈا نہیں ہو سکا اور اب بھی خاصا گرم ہے، اس لیے’’ کمزور ‘‘لانینا نے جنم لیا پھر یہ...
    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ’’انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس‘‘ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد /لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین کا 2ریاستی حل ناقابل قبول، فلسطین فلسطینیوں کا، اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے، پاکستانی قوم صرف فلسطین کو ریاست مانتی ہے، حکمرانوں نےاسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو قوم انہیں عبرت کا نشان بنا دے گی۔ یورپ کے یہودیوں کو فلسطین میں آباد کیا گیا، یہ ناجائز اور غیر قانونی اقدام جس پر فلسطینیوں نے بھرپور ردعمل دیا۔ حکومت کشمیر پر واضح اور ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے۔ فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس کے مثبت اثرات ہوں گے۔ دنیا بھر سے...
    سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتی اور پاکستانی کمیونٹی سمیت کشمیری عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی فوج ظالمانہ مظالم کے باوجود تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے تسلط کا ہر حربہ آزما چکا ہے مگر اس کے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران کاروبار اتار چڑھاو کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا اور اس دوران انڈیکس میں 1700پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ11ہزار اور 1لاکھ12ہزار پوائنٹس کی 2نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں جبکہ 43.07فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔آئی ایم ایف مشن کی دوراہ پاکستان کے دوران مختلف اقدامات پر اظہار اطمینان ،ترکیہ صدر کا دورہ پاکستان اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی خبروں پر سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم رہے اگرچہ منافع کی خاطرفروخت کے دباو سے مارکیٹ 3دن مندی کا شکار بھی ہوئی اس دوران انڈٰکس 925پوائنٹس لوز کر گیا تھا تاہم 2دن کی تیزی سے انڈٰیکس میں 2687پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں...
    کراچی(کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ فیڈریشن نے دنیا کے سب سے اہم علاقائی اکنامک الائنس یعنی کہ یورپی یونین کے ساتھ دستیاب تجارتی، سرمایہ کاری، اقتصادی اور صنعتی تعاون کے امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے پاک – یورپی یونین بزنس فورم کا قیام کیا ہے اور اس کا پہلا اجلاس فیڈریشن ہاؤس کراچی میں منعقد کیا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی مارکیٹ کو ٹھوس انداز میں اجاگر کرنا اور اس کو اپنی ایکسپورٹ بڑھانا پاکستان کی پوری معیشت کو تبدیل کر سکتا ہے؛ کیونکہ جغرافیائی مطابقت اور ریگولیٹری یکسانیت کی وجوہات کی بنیاد پر متعدد صنعتوں اور...
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
    کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے کپتان محمد رضوان پر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں غلط فیصلے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی حکمت عملی کو ناقص قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جبکہ نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ میچ کے دوران پاکستانی فیلڈرز نے ٹام لیتھم کے 3اہم کیچز بھی چھوڑ دیے، جس سے میچ کا نتیجہ متاثر...
    بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو دو روزہ دورے پر امریکا پہنچے تھے، یہ دورہ خاصے ہنگامہ خیز ماحول میں ہوا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی محصولات کے حوالے سے سخت موقف واضع کررکھا تھا، غیرقانونی بھارتی شہریوں کو بھی ذلت آمیز طریقے سے گرفتار کرکے بھارت بھیجا گیا ہے۔  خیال تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان امور پر کوئی کامیابی حاصل کریں گے لیکن انھیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، البتہ پاکستان کے بارے میں ان کا منفی پراپیگنڈا کسی حد تک رنگ لایا ہے ۔ دورے کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کا غلط حوالہ شامل ہوا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایلون مسک سے ملاقات ہوئی۔...
     ہمارے نوجوان ملک کا سرمایہ اور قومی اثاثہ ہیں۔ یہ ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا، معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ علامہ اقبال نے انھیں شاہین سے تعبیرکیا ہے۔ تُو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر دنیا کی امامت کرنے کے لیے وہ صداقت کے سبق کا اعادہ کرتے ہیں ۔ سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا آج کے حالات کے پس منظر میں جو منظرنامہ ہمارے سامنے ہے وہ ہے نوجوانوں کے اخلاق و کردار کی پستی کا، زوال کا اور تعلیم سے دوری کا۔ نوجوانوں کو بلندی سے کس نے نشیب میں گرانے کا جال بنا اور وہ کون سی طاقت...
    بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جب بھی احتجاج کیا ہم پرامن رہے اور ہماری پارٹی سیاسی اختلافات کو تسلیم کرتی ہے لیکن سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان کی جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کرتی رہی ہے۔ بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جب بھی احتجاج کیا ہم پرامن رہے اور ہماری پارٹی سیاسی اختلافات کو تسلیم کرتی ہے لیکن سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے  گا۔ افغان طالبان...
    لاہور میں شادمان پولیس نے 8 سالہ بچی سے ذیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بچی کائنات شادمان مارکیٹ میں واقع اپنے فلیٹ سے دوسری منزل پر دادی کے فلیٹ میں جا رہی تھی۔ملزم نے بلڈنگ کی سیڑھیوں پر بچی کو ورغلا کر ذیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوا جس کے بعد ہیومن انٹیلی جنس سے تلاش کرکے اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان کی جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کرتی رہی ہے۔ بونیز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جب بھی احتجاج کیا ہم پرامن رہے اور ہماری پارٹی سیاسی اختلافات کو تسلیم کرتی ہے لیکن سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ہر اس بیان کی مذمت کرتی ہے جس میں گھروں کو جلانے یا تشدد کی بات کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بات پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ...
    یہ ورکشاپ پانچ دنوں تک جاری رہی، جس میں نوجوانوں، اساتذہ، اور کمیونٹی رہنماؤں کو امن قائم کرنے کے عملی طریقے اور مہارتیں سکھائی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پانچ روزہ استعداد کار بڑھانے کی ورکشاپ بعنوان ’’آؤ کرم میں امن واپس لائیں‘‘ کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں خطے میں امن، مکالمے اور تنازعات کے حل کے فروغ کے لیے کی گئی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ورکشاپ پانچ دنوں تک جاری رہی، جس میں نوجوانوں، اساتذہ، اور کمیونٹی رہنماؤں کو امن قائم کرنے کے عملی طریقے اور مہارتیں سکھائی گئیں۔ اختتامی تقریب میں شرکاء نے اپنے سوشل ایکشن پراجیکٹس (SAPs) پیش کیے اور کردار ادا کرنے کی سرگرمیوں (Role Play Activities) کے ذریعے امن کی بحالی...
    جیکب آباد میں سید شیر شاہ بخاری کے مزار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ دھرتی اولیاء اور صوفیاء کی دھرتی ہے، جنہوں نے لوگوں کو امن اور محبت کا پیغام دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سید شیر شاہ بخاری جیکب آباد شہر کی ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ جن کے عقیدت مندوں میں شیعہ، سنی مسلم اور غیر مسلم سبھی شامل تھے۔ یہ بات انہوں نے بانی فرش عزاء قبلہ سید شیر شاہ بخاری کے سالانہ عرس کے موقع پر ان کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل انہوں نے مزار پر چادر چڑھا...
    کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ اور منشیات فروش مافیا اور اغواء کاروں کی سرپرستی بند کی جائے۔ بلوچستان میں نوجوان نسل کو برباد کرنیوالے منشیات کے تمام اڈوں کا خاتمہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کو بازیاب، اغواء نما گرفتاریوں، بدامنی کا سلسلہ اور بلوچستان میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی بند کرکے سیاسی آزادی، حقوق، روزگار اور وسائل دیئے جائیں۔ بلوچستان کے عوام کو حق دو بلوچستان مہم کے تحت حقوق دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو حکم دیا کہ امریکہ میں درآمدات پر 'جواباً ٹیرف‘ لگائے جائیں، جو ان کے انتخابی وعدے 'آنکھ کے بدلے آنکھ‘ کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ کیا ٹرمپ کا اعلان متنازعہ ہے؟ ٹرمپ نے کہا، ''میں نے یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا ہے، جو ٹیرف دوسرے ممالک امریکہ پر لگاتے ہیں، ہم بھی ان پر وہی ٹیرف لگائیں گے۔ نہ کم، نہ زیادہ۔‘‘ یہ اعلان امریکہ کی طرف سے نئے ٹیرف لگانے کے ایک سلسلے کا حصہ ہے۔ امریکی حکومت نے حال ہی میں چین سے درآمدات پر دس فیصد اضافی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) اسرائیل اور حماس کے مابین غزہ میں سیز فائر ڈیل کے تحت آج بروز ہفتہ یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی کا چھٹا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ دن کا آغاز فلسطینی عسکری تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں کی طرف سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہوا۔ ہفتےکے روز رہا ہونے والے تین یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی شہری ساگوئی ڈیکل چن، اسرائیلی-روسی شہری ساشا ٹروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینین یائر ہارن شامل تھے۔ ان یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسٹیج پر لے جایا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج کو فلسطینی جھنڈوں اور عسکری دھڑوں کے بینرز سے سجایا...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں اور اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے لاہور میں 10 رمضان ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرصدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی او انڈسٹری، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور جی ایم ماڈل بازار نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں شہر میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے، ہر تحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماڈل بازار کی 7 دکانوں پر پھل، سبزیاں، دالیں، مصالحے اور دیگر اشیاء دستیاب ہوں گی جبکہ 3 دکانیں گوشت کیلئے...
    علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج ملک کو جو مسائل درپیش ہیں وہ اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ وہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل ہیں۔ نظریہ پاکستان اور ملک کے آئین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے مشاورتی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج ملک کو جو مسائل درپیش ہیں وہ اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ ہمیں اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ نظریہ پاکستان اور ملک کے آئین پر سختی سے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھی زبان کے مزاحمتی شاعر، لکھاری، سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر آکاش انصاری گھر میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق حیدرآباد کی سوسائٹی ہیپی ہوم میں ڈاکٹر آکاش انصاری کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس میں شاعر اور ان کے بیٹے شدید زخمی ہوئے۔ آگ کے شعلوں نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، جس میں ڈاکٹر آکاش انصاری موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کے بیٹے کو تشویش ناک حالت میں دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا اور ڈاکٹر آکاش انصاری...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل جرگہ تشکیل دینے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شرکا نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سدباب کیا جائے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرات وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شرکا نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرگہ تشکیل دیا جائے، جو بااثر...
    امریکا سے 100 سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر ایک اور پرواز آج رات بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر پہنچ رہی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کی اپوزیشن اور مرکز کے درمیان تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ پ نجاب اسمبلی میں بھی اس بات پر بہت لے دے ہو رہی ہے کہ امریکا نے بھارت سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کے حوالے امرتسر کو منزل کیوں بنایا ہے۔ امرتسر سِکھوں کا مقدس ترین شہر گردانا جاتا ہے۔ یہاں سِکھوں کا سب سے بڑا معبد (گرودوارہ) گولڈن ٹیمپل بھی واقع ہے۔ امریکا سے ملک بدر کیے جانے والے 104 بھارتی...
    بھارت کے وزیرِخارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مغرب نے بیشتر معاملات میں دُہرا معیار اپنا رکھا ہے۔ جمہوریت کا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ اگر مغربی دنیا چاہتی ہے کہ جمہوریت دنیا بھر میں پھلے پھولے، پروان چڑھے تو اُسے دُہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔ ایک پینل ڈسکشن میں ایس جے شنکر نے کہا کہ مغربی دنیا نے اپنے ہاں پائے جانے والے جمہوری ماڈل کو پوری دنیا کے لیے نمونہ سمجھ لیا ہے۔ مغربی قائدین کو دنیا بھر میں جمہوریت کے کامیاب ترین ماڈلز کو تسلیم اور قبول کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کرنی چاہیے۔ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ایک پینل ڈسکشن میں ایس...
    نئی دہلی _بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا حالیہ دورٔ امریکہ ان دنوں مقامی ذرائع ابلاغ میں موضوعِ بحث ہے اور اسے ایک کامیاب دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کے خیال میں تجارتی لحاظ سے یہ دورہ اتنا مفید نہیں رہا۔ وزیرِ اعظم مودی نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ امریکہ اسٹرٹیجک اور بھروسے مند شراکت دار کی حیثیت سے بھارت کی دفاعی تیاریوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں مشترکہ طور پر اسلحہ سازی، مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کے ٹرانسفر کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھیں گے۔...
    کراچی :سندھی زبان کے مزاحمتی شاعر، لکھاری، سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر آکاش انصاری گھر میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق حیدرآباد کی سوسائٹی ہیپی ہوم میں ڈاکٹر آکاش انصاری کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس میں شاعر اور ان کے بیٹے شدید زخمی ہوئے۔ آگ کے شعلوں نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، جس میں ڈاکٹر آکاش انصاری موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کے بیٹے کو تشویش ناک حالت میں دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا اور ڈاکٹر آکاش انصاری...
    صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے چین کی عوام سے محبت ہے۔چین اور پاکستان  کے گہرے تعلقات ہیں۔صدر شی چن پنگ بہترین شخصیت کے حامل ہیں۔ صدر پاکستان نے ان خیالات کا اظہار چین کے نیوز چینل سی سی ٹی وی 13کے پروگرام لیڈرز ٹاک میں گفتگو کرتے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بہترین ہمسایہ ملک ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ صدر شی چن پنگ نے ہمیشہ خوشحال مشترکہ مستقبل کی بات کی، ہمارا مقصد خطے کو ترقی و خوشحالی کی منازل تک لے جانا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے لیے خاص جذبات رکھتے ہیں۔ چین...
    بھارتی شہر کوئمبتور میں ایک کمپنی نے اپنے 140 ملازمین کو کمپنی کے ساتھ وفاداری پر 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے جو 46 کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپے بن جاتے ہیں۔ Kovai.co نامی کمپنی اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو کمپنی کے ساتھ طویل عرصے تک ہیں اور انہیں ان کی کارکردگی کی بجائے وفاداری کی بنیاد پر بونس پیش کرتی ہے۔ بونس کمپنی کے "ٹوگیدر وی گرو" انیشی ایٹیو کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد دیگر مسابقتی کمپنیوں سے خود کو ممتاز کرنا ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ان ملازمین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 2022 سے پہلے یا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 فروری 2025ء) جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے یوکرین میں چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر ڈرون حملے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے ملک کی جوہری تنصیبات کے قریب عسکری سرگرمیوں اور حملوں سے گریز کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ متروک ایٹمی پلانٹ پر تعینات 'آئی اے ای اے' کی ٹیم نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 50 منٹ پر دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد پلانٹ پر آگ اور دھواں بھی دیکھا گیا۔ اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والی گاڑیاں چند منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں تاہم ان کی کارروائی سے...
    فلسطینی مزاحمتی فورس سرایا القدس نے آج رہا کئے جانیوالے ایک اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری کی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے آج رہا کئے جانے والے ایک اسرائیلی قیدی الیگزینڈر توربانوف کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج الیکزینڈر توبانوف کو 2 دیگر اسرائیلی قیدیوں کے ہمراہ رہا کیا جانا طے ہے۔ فلسطینی مزاحمتی فورس کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی قیدی اپنی قید کے دوران ہی نہ صرف عربی بولنا سیکھ چکا ہے بلکہ وہ اسلامی آداب و رسوم سے بھی آشنا ہو چکا ہے جو اپنی رہائی کی خبر سن کر اپنے محافظوں کو...
    پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر کام کریں گی، قیام امن سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ رواں سال بھارت کو فوجی سازوسامان کی فروخت میں اضافہ کرتے ہوئے اس کا حجم کئی ارب ڈالر تک پہنچا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح بھارت کو امریکی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے F-35 فراہم کیے جانے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کوئی مخصوص نظام الاوقات نہیں بتایا ہے لیکن غیر ملکی فوجی ساز و سامان کی فروخت بالخصوص مذکورہ جدید لڑاکا طیارے اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے عسکری معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے...
    حیدرآباد میں قاسم آباد کے علاقے کی سٹیزن کالونی میں آتشزدگی کے نتیجے میں سندھ کے معروف شاعر، ادیب اور دانشور آکاش انصاری جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آتشزدگی میں شاعر کا بیٹا معمولی زخمی ہوا، آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی تھی جس میں آکاش انصاری سو رہے تھے۔ ریسکیو زرائع  کے مطابق کمرے میں ہیٹر بھی جل رہا تھا تاہم کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ ریسکیو زرائع  کا کہنا تھا کہ آکاش انصاری کی عمر ستر سال بتائی جاتی ہے، اکاش انصاری کے بیٹے لطیف انصاری کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ حیدرآبد پولیس کے مطابق ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے عملے نے آگ پر قابو پاکر لاش بھی سول اسپتال منتقل کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ...
    بھارت میں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست ریاست مدھیا پردیش کے شہر وڈیشا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کزن کی شادی میں ڈانس کرتی ہوئی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی۔ یہ بھی پڑھیے: پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے شادی کی تقریب میں کچھ ڈاکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش بھی کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانس کرنے والی لڑکی کے بھائی بھی پہلے ایسے ہی اچانک...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ڈائریکٹر محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم کو اوپننگ کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں نمبر تین پر کھلانے کا مشورہ دیا ہے سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جن میں بابر اعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے انہوں نے اپنی تین اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 رنز اسکور کیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان کے وقت سلیکشن کمیٹی نے انجرڈ صائم ایوب کی عدم دستیابی کے باعث اوپننگ کے لیے بابر اعظم یا سعود شکیل کو موقع دینے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد سہ ملکی سیریز میں بابر کو بطور اوپنر آزمایا گیا...
    غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی مقیم طلباء اور افراد کے انخلاء کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ طلباء کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے...
    نوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی دو بسوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوابشاہ میں آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے آرہے تھے۔ادھر خیر پور میں بھی قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب زائرین کو لے جانے والی کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا...
      واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے امریکی دورے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نے عالمی سطح پر بھارت کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا۔ واشنگٹن میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مودی کی گفتگو پرچیاں دیکھ کر کرنے کا معاملہ اجاگر ہوا، جس پر ان کی نااہلی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک بھارتی صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا، جس پر ٹرمپ نے نہ صرف سوال کا جواب دینے سے گریز کیا بلکہ صحافی کو یہ بھی کہہ دیا کہ "مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی”۔ بھارتی میڈیا اور عالمی سطح پر اس بات کو مودی کے لیے مزید سبکی کا سبب قرار دیا جا رہا ہے
    کراچی(نیوز ڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ سندھی زبان کے شاعر و لکھاری ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی انور علی سیال کے چچا تھے، وہ گزشتہ دو ہفتوں کے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ذوالفقار علی سیال مئی 1957 میں ضلع لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، انہوں نے جامشورو کی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ سے کیریئر کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال نے زمانہ طالب علمی میں ہی شاعری شروع کردی تھی اور انہوں نے 30 کے قریب...
    قومی شاہراہ پر حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کرنے کے لیے لاہور سے روانہ والی زائرین کی کوچ الٹنے سے 10  افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ خیرپورکی تحصیل رانی پور میں پیش آیا جہاں  حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 10 زائرین جاں بحق اور متعدد  زخمی ہوگئے، رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کروایا۔ مسافر بس لاہور سے ہارون آباد سیہون...
    ویب ڈیسک: خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن  کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق  صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے  گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں...
    اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ امریکا میں چین کے زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسحاق ڈار 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس، کثیر الجہتی قابل عمل اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس چین نے فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ اقوام...
    چین کی زیرصدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس "کثیر جہتی قابل عمل: اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے" کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔ چین نے اجلاس فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار دورہ امریکا میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل  کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شریک ہوں گے۔اسحاق ڈاراجلاس میں شریک دیگرممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق تنقیدی آرا رکھنے والے بھارتی نژاد اسکالر ایس پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے اپنا معاون وزیر خارجہ بنانے کا اعلان کردیا۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر ہیں، اس پس منظر میں ایس پال کپور کی تقرری امریکا کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ کرتی ہے اور پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں ممکنہ طور پر سختی نظر آسکتی ہیجنوبی ایشیائی امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق...
    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
    بھارت ہر سال 13 فروری کو خواتین کا قومی دن مناتا ہےتاہم تلخ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں خواتین کو بڑے پیمانے پر تشدد، آبروریزی اور بدسلوکی کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہےاور بھارت اس وقت عصمت دری اور صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں دنیا میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت آبروریزی کا نشانہ بنتی ہے جبکہ ہر 30 گھنٹے میں ایک خاتون کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا جاتا ہے،دہلی کو عصمت دری کی راجدہانی کا نام...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)100اور 1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 17فروری کو ہو گی۔(جاری ہے) 100روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گیاسی طرح 1500روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی تیسری برسی23 فروری کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔(جاری ہے) رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر بھی فائز رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے...
     رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ،انٹربینک میں ڈالر16پیسے مہنگا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر279روپے21پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مار کیٹ میں ڈالر281روپے7پیسے پر بند ہوا۔    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1763 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوئی۔    
    بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ امریکا اور ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی، ماضی کی طرح اس بار بھی مودی کو اپنی بات واضح کرنے کیلئے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا، مودی کی اس حرکت پر وہاں موجود میڈیا بھی ہنس رہا تھا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس وقت صورتحال عجیب ہوئی جب...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔ واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی۔ ماضی کی طرح اس بار بھی نریندر مودی کو اپنی بات واضح کرنے کے لیے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا جس پر وہاں موجود میڈیا بھی...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے لیکن کئی ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتریں گی۔ مختلف وجوہات، خاص طور پر انجری کے باعث کئی اسٹار کرکٹرز ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ وہ کرکٹ اسٹارز جو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ایونٹ سے باہر رہیں گے ان کے نام درج ذیل ہیں۔ پاکستان: صائم ایوب بھارت: جسپریت بمراہ آسٹریلیا: پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارکس اسٹوئنس، مچل مارش جنوبی افریقا: اینرک نوکیا، جیرالڈ کوئیٹزی افغانستان: ایم غضنفر انگلینڈ: جیکب بیتھل نیوزی لینڈ: بین سیئرز یہ کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے اہم تھے لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 میں یہ کھلاڑی شائقین کرکٹ کو میدان میں نظر نہیں آئیں...
    بھارتی ریاست اتر پردیش میں گاڑی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 یاتری ہلاک اور 19 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار یاتری مہا کمبھ میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔
    کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، واٹر ٹینکر کو کرین کی مدد سے نالے سے نکالا گیا۔ ٹینکر کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔