سنیل گواسکر کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ’پٹودی ٹرافی‘ کو ریٹائر کرنے کے فیصلے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اسپورٹس اسٹار کے لیے لکھے اپنے کالم میں سنیل گواسکر نے ای سی بی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پٹودی ٹرافی (جو انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ سیریز میں فاتح کو دی جاتی ہے) کو ریٹائر کرنے کی حالیہ خبر تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار سننے میں آ رہا ہے کہ ایک کھلاڑی کے نام پر موجود ٹرافی کو ریٹائر کیا جا رہا ہو۔ اگرچہ فیصلے کا اختیار مکمل طور پر ای سی بی کے پاس ہے اور شاید بی سی سی آئی کو اس متعلق علم ہو لیکن یہ فیصلہ پٹودیوں کی جانب سے انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ کے لیے کی گئی خدمات کے متعلق عدم احساس دِکھاتا ہے۔
واضح رہے پٹودی سیریز 2007 میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے 75 برس کی یاد میں متعارف کرائی گئی تھی۔
پٹودی خاندان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو دو بڑے کپتان دیے جن میں افتخار علی خان پٹودی اور منصور علی خان پٹودی عرف ٹائیگر پٹودی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے میچز میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائے گا اور امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی نہ صرف میچ کے دوران فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنائے گی بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی اس ٹیکنالوجی میں کئی جدید فیچرز شامل ہوں گے جن کی مدد سے نوبال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈی آر ایس (ڈیسکشن ریکول سسٹم) کا استعمال بھی ممکن ہو گا اس کے ساتھ ساتھ امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن بھی فراہم کی جائے گی جس سے میچ کے دوران فوری فیصلے کیے جا سکیں گے اس کے علاوہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف زاویوں سے ری پلے دیکھنے کی سہولت بھی دستیاب ہو گی جس سے میچ کے تمام مراحل کو بہتر طور پر مانیٹر کیا جا سکے گا نئی ٹیکنالوجی میں ایک اور اہم فیچر یہ شامل کیا گیا ہے کہ میچ کے دوران اننگز کے وقت کو براہ راست دکھایا جائے گا اس سے شائقین کو میچ کی رفتار اور وقت کی پابندی کے حوالے سے واضح معلومات مل سکیں گی اور وہ میچ کے ہر لمحے سے مکمل طور پر آگاہ رہیں گے اس کا مقصد میچز کی رفتار کو مزید متوازن اور دلچسپ بنانا ہے پاکستان سپر لیگ کا دسویں سیزن 11 اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے اور یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہو گا اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پی ایس ایل کے اس سیزن کو مزید جدید اور دلچسپ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک نئے تجربے کا آغاز ہو سکے اور ہر میچ میں بہترین معیار کے فیصلے کیے جا سکیں