امریکا کے نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف “کو یقیناً عالمی برادری کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے، معمول کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم و نسق، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور عالمی معاشی بحالی کے عمل کو شدید متاثر کرتا ہے۔عالمی برادری یقیناً اس پالیسی کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ترقی دنیا کے تمام ممالک کا حق ہے نہ کہ چند ممالک کا۔ تمام ممالک کو مشترکہ طور پر ہر قسم کی یکطرفہ اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے او ر اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام اور عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزیت پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حفاظت کرنی چاہیئے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وقت آگیا ہے ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں، چین
چین نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی نے بھی ٹرمپ کے ٹیرف کو مسترد کردیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا تجارتی شراکت داروں کے ساتھ باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل نکالے۔ عالمی منڈیوں کا ٹرمپ کے ٹیکسز پر ردعمل واضح ہے۔ دوسری جانب چین کی صحت ، ٹیکسٹائل ، الیکٹرونکس اور دیگر تجارتی شعبوں کی متعدد کامرس ایسوسی ایشنز نے بیان میں کہا ہے کہ چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو متحد ہو کر متبادل منڈیاں تلاش کرنا چاہیے ہیں۔
مزید پڑھیں: جیسے کو تیسا ! چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیکس عائد کر دیا
چینی تجارتی تنظیموں نے خبردار کیا کہ ٹیرف سے امریکا میں مہنگائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوجائے گی۔