تامل اور ملیالم فلموں کے معروف سینیئر اداکار روی کمار مینن طویل علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جمعہ کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔ اداکار کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ والد کی جدائی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

 

جیسے ہی یہ خبر منظرِ عام پر آئی، سوشل میڈیا پر مداحوں اور فلمی حلقوں کی جانب سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا جانے لگا۔ مداحوں نے روی کمار کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک "ہمیشہ یاد رہنے والا اداکار” قرار دیا۔

روی کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1967 میں کیا لیکن انہیں شہرت ملیالم فلم "امّاں” سے ملی جس کی ہدایت کاری ایم کرشنن نائر نے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور 100 سے زائد تامل اور ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز میں بھی یادگار کردار ادا کیے۔

ان کی آخری رسومات ہفتہ کو چنئی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائیں گی، جہاں ان کے عزیز و اقارب، مداح اور ساتھی فنکار انہیں ہمیشہ کے لیے الوداع کہیں گے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

جرمنی میں فلسطین کی حمایت کرنیوالے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں بھی آزادیِ اظہار رائے کو کچلنے کے لیے سخت قوانین کے ذریعے فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فواد خان کی بھارتی فلموں میں واپسی؛ سنی دیول اور امیشا پاٹل کا اہم بیان سامنے آگیا
  • عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنیوالے ایف آئی اے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • جرمنی میں فلسطین کی حمایت کرنیوالے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن
  • وہ خطرناک لڑکی ہے، جب اکشے کمار نے سیف علی خان کو کرینہ کے بارے میں خبردار کیا
  • جیا بچن کی خاتون مداح سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں ممتاز عالم دین آغا سید عبدالباقی انتقال کر گئے
  • ’’سکول میں سب مجھے ہیرو کے نام سے پکارتے‘‘
  • منوج کمار کی آخری رسومات؛ ابھیشک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے؛ ویڈیو وائرل
  • پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے