لاہور:

سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال بھارت سے پاک انڈیا باہمی معاہدے سے بڑھ کر سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔

خالصہ جنم دن کی 326ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاک انڈیا مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان سکھوں کا دوسرا گھر ہے، جتنے بھی مہمان آنا چاہیں، خوش آمدید کہیں گے۔ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی کوششوں سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملا ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے سیکیورٹی اداروں، سول انتظامیہ، پولیس، دفتر خارجہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں کو انتظامات بڑھانے کے لیے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بھارتی سکھ یاتری 10 اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنہیں 10 سے 19 اپریل تک کا ویزا جاری ہوگا۔ وساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔

بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور، گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور سمیت دیگر مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔ بھارت کے علاوہ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سکھ یاتری

پڑھیں:

سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے، سردار محمد یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ بچ جانیوالی رقم کو حجاج کو واپس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گیا، وہاں حج انتظامات دیکھے، حجاج کو فراہم کردہ سہولیات بھی دیکھیں، سعودی عرب کے حج کے وزیر سے بھی ملاقات ہوئی، 8 اپریل سے حج کیلئے ٹریننگ کا ایک اور سیشن شروع ہونے جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا حج تیاریوں سے متعلق حاجی کیمپ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے، بچ جانیوالی رقم کو حجاج کو واپس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گیا، وہاں حج انتظامات دیکھے، حجاج کو فراہم کردہ سہولیات بھی دیکھیں، سعودی عرب کے حج کے وزیر سے بھی ملاقات ہوئی، 8 اپریل سے حج کیلئے ٹریننگ کا ایک اور سیشن شروع ہونے جا رہا ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، ویکسینیشن سے متعلق حجاج کو بتا رہے ہیں، ملک بھر سے فلائٹ آپریشن کیلئے خصوصی ڈیوٹی لگائی جائیں گی، 29 اپریل سے ممکنہ طور پر فلائٹ آپریشن شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ ٹرم 11 لاکھ 50 ہزار جبکہ لانگ ٹرم 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگا، بھیک کے معاملے میں جو بھی ڈی پورٹ ہوا سخت کارروائی کی گئی، حج سے قبل پہلے بھی عمرہ ویزہ بند کر دیئے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی عام عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے، ایک سال کے عرصے میں مہنگائی کم ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ  فورم میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں، وزیرپیٹرولیم
  • بھارتی وزیراعظم مودی وسط اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے
  • یکم اپریل سے ابتک 1355 افغان تارکینِ وطن واپس بھیجے جا چکے
  • افغان مہاجرین کی واپسی، یکم اپریل سے اب تک 1355 تارکین وطن واپس بھیجے جاچکے
  • کلیاتِ اظہر
  • سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے، سردار محمد یوسف
  • پی آئی اے حج آپریشن 2025: 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا
  • پی آئی اے نے29؍اپریل سے حج آپریشن کا اعلان کردیا
  • پی آئی اے نے قبل ازحج آپریشن کا اعلان کر دیا، پہلی پرواز29 اپریل کو روانہ ہوگی