Jang News:
2025-04-07@22:30:17 GMT

تین ماہ ہوگئے بانی سے ملاقات نہیں ہوئی، عمر ایوب

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

تین ماہ ہوگئے بانی سے ملاقات نہیں ہوئی، عمر ایوب

عمر ایوب(فائل فوٹو)۔

عمر ایوب نے کہا ہے کہ تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کی اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا امریکا سے آئے ہوئے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے؟

جس عمر ایوب نے جواب دیا کہ میرے پاس امریکا سے آنے والے وفد سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔ تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ 

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے آڈر میرے ہاتھ میں تھے لیکن ملنے نہیں دیا۔ 

عمر ایوب نے کہا کہ اعظم سواتی میرے بزرگ ہیں ان کی پارٹی کےلیے بڑی قربانیاں ہیں، ملاقات کے دوران اگر بانی پی ٹی آئی نے کوئی ہدایات دی ہوں تو وہ اس پر کام کر رہے ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس وقت ہم دیکھ رہے ہیں ہمارا الائنس آگے جا کر کتنا پریشر ڈالے گا، اسٹبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ 

عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت اڈیالہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ کورٹ کے آڈر نہیں مانتا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمر ایوب نے سے ملاقات نے کہا کہ

پڑھیں:

ساس نے سِل بٹّے پر مسالے پیسنے کا کہا تو فرح خان نے کیا جواب دیا؟

بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر اور فلم ساز فرح خان نے شادی کے بعد ایک الگ ماحول میں ایڈجسٹ ہونے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا زکر کیا۔

فرح خان نے ایک کوکنگ پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ میری شادی ساؤتھ انڈین گھرانے میں ہوئی جہاں پکوان روایتی انداز سے پکائے جاتے ہیں۔

فرح خان نے بتایا کہ شادی کے فوری بعد ہی ساس نے مسالوں کو پتھر پر پیسنے کو کہا تھا تاکہ کھانوں میں ذائقہ آئے۔

تاہم فرح نے اپنی ساس سے کہا کہ بھئی آج کل کس کے پاس وقت ہے کہ پتھر پر مسالے پیسے جب کہ مکسچر بھی موجود ہیں۔

فرح خان نے بتایا کہ اس پر میری ساس نے سمجھایا کہ اس طرح پتھر پر پیسے گئے مسالے ہی کھانوں میں اصل ذائقہ لاتے ہیں۔

جس پر فرح نے اپنی ساس کو جواب دیا کہ چاہے مسالے مکسچر میں بنائیں یا پتھر پر پیسا جائے دونوں طریقوں سے کھانوں میں اچھا ذائقہ آتا ہے۔

فرح خان نے ایک دل چسپ بات بھی بتائی کہ ان کی ساس سیٹ پر صرف اپنے بیٹے یعنی میرے شوہر کے لیے ساؤتھ انڈین کھانے لاتی ہیں۔

فلم ساز اور ہدایتکار فرح خان نے شکوہ کیا کہ ان کی ساس نے آج تک میرے کے لیے کھانا نہیں پکایا۔

اس موقع پر فرح خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب میری ساس یہ ولاگ دیکھیں گی تو مجھے فون کرکے کہیں گی کہ تمھیں ہمارے کھانے پسند نہیں آتے اس لیے نہیں تمھارے لیے بناتی نہیں۔

فرح خان نے مزید کہا کہ میرے بنائے گئے روسٹ چکن سب کو اچھے لگتے ہیں لیکن ساس کو شاید پسند نہ ہوں کیونکہ وہ منگلورین ہیں اور ناریل کے بغیر کھانا مکمل نہیں سمجھتیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کی لسٹ سامنے آ گئی
  • بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ تصدیق کرتا ہوں نہ تردید، رانا ثناء
  • عمران خان کی ہدایات اور اعظم سواتی کے رابطے، عمر ایوب نے تفصیلات بتا دیں
  • ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے ، شبلی فراز
  • عمران کیلئے ریلیف کی کوششں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی PTI سے ملاقات
  • ؑعمران کیلئے ریلیف کی کوششں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی PTI سے ملاقات
  • ساس نے سِل بٹّے پر مسالے پیسنے کا کہا تو فرح خان نے کیا جواب دیا؟
  • اس کی آنکھیں میرے جیسی ہیں: سجل علی کی بھانجی سے ملاقات کی تصاویر وائرل
  • بانی اور علی امین کی ملاقات کی اندرونی کہانی