وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں زیرو ویسٹ مہم کا کام تیز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں زیرو ویسٹ مہم کا کام تیز کردیا گیا۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے صفائی مہم کی کڑی نگرانی کا آغاز کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی انتظامات کی چیکنگ کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کلاک ٹاور ، جھنگ روڈ،ائیرپورٹ چوک،لکڑ منڈی،پرتاب نگر میں صفائی کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی صورتحال بارے دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الفطر پر مثالی صفائی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا۔صفائی نظام آؤٹ سورس کرنے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمرشل و رہائشی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر ویسٹ کولیکشن کی جائے۔شہری صفائی کے حوالے سی1139 پر شکایات درج کرائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 13 نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دی ہے جن کے تحت مختلف شہروں میں سہولت بازار قائم کیے جائیں گے ان نئے بازاروں کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور اگست تک ان کی تکمیل کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ نئے سہولت بازار نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں بنائے جائیں گے جبکہ بہاولپور، اٹک اور مری میں بھی اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کے لیے زمین فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے قیام کا مکمل منصوبہ طلب کر لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سہولت بازاروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ان بازاروں میں بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی اس کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے اشیاء کے نرخوں میں کمی کی جائے گی سہولت بازاروں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 69 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے وزیراعلیٰ نے جہلم، مظفرگڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایت بھی کی اسی طرح رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لیے زمین کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سہولت بازاروں کا مقصد کمزور اور متوسط طبقے کو اشیاء کم قیمتوں پر فراہم کرنا ہے اور ان بازاروں کا قیام قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے