Express News:
2025-04-07@16:59:28 GMT

کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

کراچی:

سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلیجنس معلومات پر کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تینوں دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

گرفتار دہشت گرد نعیم اللہ عرف عمر زالی 2014 میں فتنہ الخوارج میں شامل ہوا اور حافظ گل بہادر گروپ کا انتہائی اہم کارکن ہے۔ اس کا والد مومن خان اور چچا سلیم اللہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر تھے جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور دورانِ آپریشن ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ دہشت گرد عسکری تربیت یافتہ ہے اور وزیرستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل وہ کراچی آ کر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔

گرفتار دہشت گرد انعام اللہ عرف لالا 2017 میں حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہوا۔ وہ وزیرستان میں کمانڈر عبدالحمید عرف فکر مند کے گروپ کے ساتھ جانی خیل کے علاقے میں انتہائی متحرک رہا اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کا بھائی ہدایت اللہ بھی وزیرستان میں حافظ گل بہادر گروپ میں انتہائی متحرک ہے۔ انعام اللہ کراچی میں فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک منظم کرنے اور سہولت کاری کے کام میں سرگرم تھا۔

گرفتار دہشت گرد محمد طائب عرف محمد 2023 میں فتنہ الخوارج عبدالحمید عرف فکر مند گروپ میں شامل ہوا۔ وہ اپنے بھائی عبدالرزاق کی ہلاکت کے بعد اس گروپ میں شامل ہوا اور کراچی کے اندر سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق تینوں دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ گرفتار دہشت گردوں کو اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متعدد کارروائیوں میں ملوث گرفتار دہشت گرد فتنہ الخوارج میں شامل ہوا گروپ میں اللہ عرف

پڑھیں:

کراچی، کورنگی آگ کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگی آگ سے ابلنے والے پانی کے نمونے کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔

پی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔

ابتدائی کیمیائی رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے۔

کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں آگ 7 روز بعد بھی نہ بجھی

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ ساتویں روز بھی نہ بجھ سکی۔

رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پانی میں ٹولین 5 کے بجائے 15 مائیکرو گرام برآمد ہوئی، او زائلین بھی معمولی مقدار سے زائد پایا گیا۔

پی پی ایل ذرائع کا بتانا ہے کہ پانی سیمپل سے ہائیڈروکاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم نکلی ہے۔

دوسری جانب چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جاسکتی ہے لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے فتنہ خوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار
  • کراچی، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بند کرنے والے 3 مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کراچی، کورنگی ڈیڑھ نمبر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی
  • کراچی، کورنگی آگ کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی
  • کراچی: سڑک پر کی گئی کھدائی سے مٹی میں دبی ہوئی شخص لاش برآمد
  • کراچی: کورنگی کریک کی آگ دیکھ کر لگ رہا ہے زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں، چیف فائر آفیسر
  • ’بیٹا ظالم خوارج کے ہاتھوں مارا گیا‘ ہلاک خارجی کی والدہ کا عوام کیلئے خصوصی پیغام